پاکستان کے موجودہ حالات یمن کی جنگ میں دخل اندازی کے متحمل نہیں ہو سکتے ، علامہ تصور جوادی

27 مارچ 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ یمن میں لگائی جانے والی فرقہ واریت کی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، اور اس کی تمام ترذمہ داری آل سعودپر عائد ہوگی ، اور وہ ممالک جو اس گھناؤنے جرم میں شامل ہوں گے مظلوم و محکوم اپنی عدالت میں انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے، یمن پر سعودی عرب کے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، اقوام متحدہ مداخلت کرتے ہوئے مظلوم و بے گناہ انسانوں کا قتل عام روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔سعودی عرب سرعام عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے ، امریکہ و اسرائیل کی ایما پر سعودیہ ہر قسم کی حد پار کر رہا ہے، امریکہ،اسرائیل و سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی ملک کی خود مختاری پر حملہ کرے ، وہاں کے نہتے لوگوں کو قتل کرے ، فرقہ ورانہ بنیادوں پر بے گناہوں کا خون بہائے، پاکستان کے حکمرانوں کو بھی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہو گا، حکومت پاکستان اپنے ملکی حالات کو پہلے دیکھے ، امن عامہ کی مخدوش صورتحال کو دیکھے ،پاکستانی فوج کو کن کن محازوں پر مصروف کیا جائے گا، پاکستان کے شجاع ،دلیر اورغیور عوام ہر گز اپنے جوانوں کے ہاتھوں کوکسی بھی صورت بے گناہوں کے خون سے ر نگین نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی ایسے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے جو کسی بھی ملک کی داخلی خودمختاری کے خلاف ہو، پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، انڈیا اپنے تائیں سازشوں میں مصروف ، کشمیر کا مسئلہ جوں کا توں ، امن عامہ کی صورتحال مخدوش ، کشمیری ظلم و تشدد کا شکار، دشمن ہمارے چھوٹے چھوٹے بچوں کو سامنے سامنے گولیاں مار دیتا ہے، ان کے قاتل کو تو کیفر کردار تک پہنچا نہ سکے ، اور اب بیرون ملک حالات سدھارنے چلے ہیں،امن عامہ کی مخدوش صورتحال میں کوئی بھی ایسا فیصلہ دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاستی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ کل جب غزہ کی مظلوم و محکوم عوام پر حملے کیئے گئے، بچوں اور عورتوں پر ظلم کی داستانیں رقم کیں گئیں ، اس وقت عالمی اسلامی دنیا کا نام نہاد ٹھیکیدار سعودی عرب کیوں خاموش رہا، وہاں کی عوام کے لیئے ایک کاٹن دوائی نہ دینے والے لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق کیسے دیں گے ، سعودیہ کی طرف سے پاکستان سے فوج بلانے کی کوشش پاکستان کی قومی سلامتی کے لیئے بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہے، عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے خلاف برسرپیکار یمنی عوام کے خلاف اس کی وحشیانہ کاروائی کیوں کی جاری ہے،عالمی دنیا کو سعودیہ کی دورخی کو سمجھتے ہوئے روکنا چاہیے ورنہ اپنی بادشاہت کے چکر میں مشرق وسطیٰ کے حالات کو خراب کر دے گا، ہم بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج ملک کی مخدوش صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کسی بھی ایسے فیصلے کو تسلیم نہ کرے جو ملک کے حق میں نہ ہو، افواج پاکستان جس جرأت و بہادری سے ملک دشمن لوگوں کے خلاف برسرپیکار ہے ، ہم اسے سلام پیش کرتے ہیں ،اور اپنے اسی مطالبے کو پھر دھراتے ہیں جو سال ہا سال سے کرتے چلے آرہے ہیں کہ جب تک ایک بھی سفاک درندہ اس ملک کی پاک سرزمین پر موجود ہے اس وقت تک کسی اور طرف توجہ مبذول کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہ ہونے دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree