مجلس وحدت ، سسکتے بلکتے محکوموں کو عیاش حاکموں سے نجات دلانے کی امید کا نام ہے، علامہ تصور جوادی

12 مارچ 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کامیابی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، ہمارا مقصد ملت مظلومہ و محرومہ کی ترجمانی ، بفضل خدا حق ادا کر رہے ہیں ، مظلوموں کی آواز کا دوسرا نام مجلس وحدت مسلمین ہے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ریاستی شوریٰ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حمایت ، ظالموں کے خلاف میدان عمل میں ہے، چاہے اس عمل کے لیئے جو قربانی بھی دینی پڑے ،دیتے تھے ، دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے ، مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں سے آج ملت کراچی سے کشمیر تک متحد و منظم ہے ، اتحاد و وحدت کا ایسا سماں باندھا کہ استعمار پریشان و سرگرداں تھا، کہ اس کام کے لیئے اتنی محنت کی اتنی محنت کی کہ کسی طرح شیعہ سنی کو آپس میں لڑا دیں ، جھگڑا کروا دیں، تا کہ یہ آپس میں دست و گریباں ہو کر کھوکھلے ہو جائے، بچا کھچا کام ہم سر انجام دیں گے، لیکن نہیں قائدین و علماء نے ہر سازش کو بھانپتے ہوئے ناکام بنا دیا ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت ، سسکتے بلکتے محکوموں کو عیاش حاکموں سے نجات دلانے کی امید کا نام ہے، مظلوموں کی آواز بن کر جب ہم نکلے تو کسی بھی دیوار کو راستے میں رکاوٹ نہیں سمجھا، مجلس نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ، کوئٹہ کا مسئلہ ہو یا پارا چنار کا، گلگت بلتستان کا مسئلہ ہو یا کشمیر کی مظلوم و محکوم عوام کا، مجلس وحدت مسلمین نے صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے مظلوموں کی حمایت اورحق و سچ کی بات کی ۔نہ رکنے ،نہ جھکنے اور نہ بکنے کی پالیسی لیکر ملک کے کونے کونے میں اپنے فرائض انجام دیئے ، یہ سارے مسائل تو گھر کے مسائل دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو ،مجلس نے اس کے خلاف آواز بلند کرنے کو فرض سمجھا ، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم اسی مشن و مقصد کو لیکر گراس روٹ لیول سے اس مشن کو لیکر آگے بڑھیں گے، ہم مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کے لیئے کام کریں گے، اضلاع فعال کردار ادا کریں ، ہم ہر سطح کے تعاون کے لیئے تیار ہیں ، شیعہ سنی اتحاد ہمارے قائد کا مشن ، ہم سفیر بن کر گھر گھر جائیں گے ،شہید قائد کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے ، قائد وحدت کی قیادت میں اس مشن کے لیئے متحد و منظم رہیں گے ،کراچی سے کشمیر تک اس کا عملی مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور اس کو مزید جاندار بنائیں گے ، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین ہر مظلوم ،محکوم و محروم کی جماعت ، اپنے حق کے لیئے، مظلوموں کی آواز کے لیئے اور مسائل کے حل کے لیئے اسے مضبوط کریں ، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب استعمار کو شکست ہو گی اور مظلوم فتح و پیروزی سے ہمکنار ہوں گے۔انہوں نے شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران کو ہدایت جاری کیں کہ اخلاقیات ہمارا وطیرہ ہونا چاہیے ،ہر گز اس سے منہ نہ موڑا جائے، پیغمبران ؑ و آئمہ ھدیٰ ؑ کی سیرت و سنت پر عمل،عاجزی و انکساری اور سادگی ہمارے کارکنان کا شعار ہونا چاہیے،عبادت خدا، تؤسل حبیب ؐ کبریا سے ملی بیداری لانے میں کردار ادا کیا جائے، ملنساری ،رواداری،مہر و محبت سے مجلس کے مشن کی تکمیل کارکنان کی منزل ہو گی، اتنے مستعد ہوں کہاجب ضرورت ہو آمادہ و تیار ہوں۔یہی تقاضہ دین و دنیا ہے۔اور اسی میں آخرت کی کامیابی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree