علامہ تصور جوادی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدسے ملاقات

08 جنوری 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدتِ مسلمین آزادکشمیر کے وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کی، اتحاد بین المسلمین کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔وفد کی سربراہی مجلس وحدتِ مسلمین آزادکشمیر کےسیکریٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کی، وزیر اعظم آزادکشمیر نے پاکستان اور آزادکشمیر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک وحدت کیلئے مجلس وحدتِ مسلمین کے کردار کو سراہا،مجلس وحدتِ مسلمین کے وفد نے ماہ ربیع الاول میں جشن ولادت با سعادت آقائے نامدار حضرت محمد مصطفی ؐکے عنوان سے آزادکشمیر بھر میں منعقد ہونے والی تقاریب کے حوالے سے آگاہ کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دربار سہلی سرکار پر عظیم الشان محفل میلاد میں شرکت کی دعوت دی ۔وفد میں سیکریڑی سیاسیات سید تصور عباس موسوی،سید ذیشان حیدر، مولانا طالب حسین ہمدانی، خالد محمود عباسی، محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ، عابد حسین قریشی اور دیگر شامل تھے۔


وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے مجلس وحدتِ مسلمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر لسانی اورمذہبی فسادات سے پاک پرامن خطہ ہے۔تمام مسالک کے درمیان رواداری اور اتحاد قابل تعریف ہے۔ حکومت اورعلماء کرام وحدت برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ماہ محرم الحرام آزادخطہ کے علماء و عوام نے بھرپور ملی وحدت، احترامِ اہل بیت کیساتھ پرامن طریقے سے منایا گیا۔ماہ ربیع الاول بھی تما م مسالک کے علماء و عوام رسول خداؐ سے عشق و محبت کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اتحاد و یگانگت کیساتھ منایا جائے۔


علامہ سید تصورنقوی الجوادی نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجلس وحدتِ مسلمین نے پاکستان اور آزادکشمیر میں اتحاد بین المسلمین کیلئے بھرپورجدوجہد کررہی ہے اس جدودجہد کے دوران قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ملکی سلامتی اور امن کیلئے ہر قربانی کیلئے تیارہیں انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں امن کا قیام انسانی بنیادوں پر کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے اس سلسلہ میں 5 جنوری کو اسلام آباد میں قومی امن کنونشن منعقد کیا گیاجس میں شیعہ سنی ، ہندو ،سکھ،عیسائی اور دیگر مسالک ومذاہب کے عوام ملکی سلامتی کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کے لواحقین نے بھرپورشرکت کی اور باہمی اتحاد و اخوت کے عہد کی تجدیدکی۔مجلس وحدتِ مسلمین آزادکشمیرکے وفد نے وزیراعظم آزادکشمیرسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے۔جو لوگ ذاتی مفاد کیلئے فتویٰ ساز فیکٹریاں چلارہے حکومت انِ سے آہنی ہاتھوں سے نپٹے،آزادکشمیر کے پرامن خطہ کو کسی صورت دہشتگردی کی آگ میں نہ جھونکا جائے۔وفد نے مطالبہ کیاکہ آزادکشمیر میں ملت تشیع کے حقوق کی رعائت کی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل ،علماء و مشائخ کونسل اور عوامی نمائندگی کے دیگر اداروں میں اہل تشیع کو بالحاظ آبادی متناسب نمائندگی دی جائے، وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وہ ملت تشیع کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree