بھارتی گیدڑبھپکیاں ملت پاکستان کو خوفزدہ نہیں کرسکتیں ، تصور موسوی

12 جون 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) بھارت گھنٹیاں بجاتا رہے ، اسے کچھ حاصل نہیں ہو گا، گیدڑ بھبکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دے گی ، قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ بھارت شروع سے پاکستان مخالف عزائم رکھتا ہے ، کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ، برما پر حملہ کر کے گیدڑ بھبکیوں کے ذریعے پاکستان کو ڈرا رہا ہے ، جبکہ اسے یہ نہیں معلوم کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نعرے کی بنیاد پر بنا ،یہ ڈرا نہیں کرتے بلکہ ڈرایا کرتے ہیں ، پاکستان قائم و دائم رہے ، بھارت ایک دفعہ جرأت کر کے دیکھے ،دن میں تارے دکھا دیئے جائیں گے، شجاعت حیدری کی پیرو افواج پاکستان نہ ڈرتے ہیں ، نہ جھکتے ہیں اور نہ میدان سے بھاگنے کا ارادہ کر کے آتے ہیں ، مملکت خداداد پاکستان خدا وند کی خاص عطا ، اللہ تعالی کی مدد و نصرت شامل حال ، کل کے گیدڑ کیا منہ دکھائیں گے،کل جب کارگل پیش آیا تھا تو بھاگنے کا راستہ بھی معلوم نہ پڑ رہا تھا،تابوت کے لیئے لکڑ تک دستیاب نہ ہو رہی تھی ، وہ ہمیں کیا ڈرائیں گے ، ہم غیرت مند ماؤں کے بیٹے ہیں ، محب وطن ہیں وطن کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ، پاک فوج اس عمل میں اکیلی نہیں ہر طرح سے پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے، ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، ایک چھوٹا سا حملہ کر کے پاکستان کو ڈرانے والے گرج رہے ہیں ، برسنے کی ہمت نہیں ، 65اور 71کی جنگ کا پورا احوال یاد ہو گا، مشرقی پاکستان کو توڑنے کے لیئے منافقت کرنے والا انڈیا اپنی چال میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا، قوم ہر طرح کے چیلنج سے نبٹنے کے لیئے تیار ہے ، تصور موسوی نے مذید کہا کہ مسلمان کے دل میں خدا ہوتا ہے ، جس دل میں خدا ہو اسے کسی بھی قسم کا خوف نہیں ہوتا ، وہ صرف اللہ سے ڈرتا ہے ، اللہ پر توکل کرنے والے کسی دوسرے کے بھروسے نہیں رہتے ، انشاء اللہ اسلام و پاکستان قائم رہے گا ، دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان نیست و نابود ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree