کشمیریوں کو حق رائے دہی دیا جائے جس کا عالمی سطح پر ہم سے وعدہ کیا گیا ہے،علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری

21 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بحیثیت کشمیری ہمارے نزدیک ہندوستان کا ریاست پر قبضہ ہی غیر قانونی اور غاصبانہ ہے۔ہم ہندوستان کے آئین کا اطلاق ہی غیر قانونی سمجھتے ہیں ۔ ریاست کا فیصلہ ریاستی باشندوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعہ رائے شماری کے ذریعہ کرنا ہے ہمیں حق رائے دہی دیا جائے جس کا عالمی سطح پر ہم سے وعدہ کیا گیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہمارا حق ہے۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تک مسئلہ کشمیر کے کسی بھی فریق کو ریاست حیثیت میں تبدیلی لانے، ریاست کے اندر غیر ریاستی باشندوں کو شہریت دینے اور املاک خریدنے کا حق دینے کا کوئی بھی اقدام اٹھانا کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نقصان پہنچانے، عالمی طور پر تسلیم شدہ قراردادوں کو پائمال کرنے کے مترادف ہے جسے کوئی بھی کشمیری کبھی بھی قبول نہیں کرے گا اور اپنے حق کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree