رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ تصور حسین جوادی کی نومنتخب صدر ریاست آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تقریب حلف برداری میں خصوصی شرکت

25 اگست 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد)  سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی ریاست جموں و کشمیر کے نو منتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تقریب حلف برداری میں شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں منعقدہ پروقار تقریب میں نو منتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف جسٹس آف آزاد جموں وکشمیر سےاپنے عہدے کا حلف اٹھایا تقریب میں سابق صدر سردار مسعود خاں  اور نو منتخب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبد القیوم خان نیازی کے علاوہ نو منتخب اراکین اسمبلی اور اعیان حکومت کے ساتھ ساتھ شہریان آزادکشمیر و مظفرآباد نے بڑی تعداد میں شرکت کی آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی نو منتحب صدر کی حلف برداری کی تقریب کھلے میدان میں کثیر تعداد میں عوام و خواص کی موجود گی میں منعقد ہوئی ۔

اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے تقریب میں شرکت کی اور بیرسٹر سلطان محمودکو صدرآزادکشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree