ہم جی بی کے حقوق کی جنگ پاکستان کی گلی گلی میں لڑینگے اور حقوق دلاکر دم لیں گے، فیصل رضا عابدی

06 جون 2015

وحدت نیوز(سکردو) وائس آف شہدائے پاکستان کے ترجمان سید فیصل رضا عابدی نے اسکردو میں الیکشن کمپین کے سلسلے میں منعقدہ مجلس وحدت مسلمین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ ہم پاکستان کی گلی گلی میں لڑیں گے اور حقوق دے کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتاو کہ اگر سپریم کورٹ ہمیں 80 ہزار لاشوں پر بھی انصاف نہ دے سکے تو میں کہاں جاوں، انصاف کے طلب گار کدھر جائیں، سانحہ پشاور کے قاتلوں کو ملٹری کورٹس کے ذریعے سزائیں دینے سے روک کر جمہوریت کی چمپئن نواز شریف نے آئین پاکستان کی تذلیل کی ہے، اگر گلگت بلتستان کے عوام طالبان کے سرپرستوں کو انتخابات میں ووٹ دیں تو کراچی کے عوام کو جا کر کیا بتاوں۔ میں گلگت بلتستان کی عوام کو خوشخبری دینے آیا ہوں کہ یہ الیکشن گلگت بلتستان کا آخری الیکشن ہوگا، آئندہ الیکشن سینٹ کا ہوگا، گلگت بلتستان میں آئندہ الیکشن پارلیمنٹ کا ہوگا، اب کوئی ظالم حکمران اس قوم کو آئینی حق سے محروم نہیں رہ سکے گا، کیونکہ اب گلگت بلتستان والے تنہا نہیں ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے حقوق کی جنگ میں، صاحبزادہ اور آپکی قیادت مل کر لڑے گی اور یہ جنگ پاکستان کی گلی گلی میں لڑی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گمبہ اسکردو میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سید فیصل رضا عابدی نے کہا کہ 80 ہزار شہداء کے وارثین نے گلگت بلتستان کے عوام کو پیغام دے بھیجا ہے کہ جب جی بی کے بے گناہوں پر ظلم ڈھائے گئے تو ہم کراچی سے لے کر کوئٹہ تک آپ کے ساتھ کھڑے رہے، ہم نے سڑکوں پر آپ کے لئے دھرنے دیئے۔ ان شہداء کے لواحقین نے گلگت بلتستان کے عوام سے سوال کیا ہے کہ وہ سیاسی قائدین بشمول نواز شریف کے کہاں تھے جب یہاں کے عوام کو شہید کر دیا گیا اور آج اسکردو کی گلی گلی میں گھوم رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کبھی کسی زخمی کے علاج کے لئے مدد نہیں کی، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ طالبان جماعتوں کو پروٹول دیئے، یہ وہ لوگ ہیں جو افواج پاکستان کے شہداء کا مذاق اڑاتے ہیں، یہ لوگ ہیں جنہوں نے دہشتگرد جماعتوں کو اپنی حفاظت پر لگا رکھا ہے، تو گلگت بلتستان والو! کیا آپ اپنے 82 ہزار شہیدوں کے قاتلوں کو ووٹ دیں گے، اگر ایسا ہے تو میں کراچی کے عوام کو کیا جواب دوں۔ یہ سیاست نہیں بلکہ پاکستان اور دین بچانے کا وقت ہے۔

سید فیصل رضا عابدی نے کہا کہ اگر کسی نے آپ لوگوں کی خدمت کی ہے تو ان کو ووٹ دو، اگر نواز شریف کسی شہید کے گھر آئے ہیں تو انکو بھی ووٹ دو، اگر نواز شریف نے کسی شہید کے لواحقین کی مدد کی ہے تو انکو ووٹ دو، اگر ایسا نہیں تو یاد رکھنا تاریخ میں غداروں میں تمہارا نام ہوگا۔ یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ گلگت بلتستان مضبوط ہوگا تو انڈیا ختم ہوجائے گا، پاک ایران گیس لائن، اقتصادی کوریڈور بن جائے تو انڈیا ختم ہوجائے گا۔ میں نے سینیٹ، پارلیمنٹ اور کرسی کو چھوڑا، تاکہ پاکستان کی حفاظت کی جنگ لڑ سکوں۔ میں نے پاکستان کی بقاء کی خاطر سینیٹ کی کرسی کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے اور اب عوام کے ساتھ مل کر ان دہشتگردوں اور قاتلوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree