جی بی میں نواز لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا طالبان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنیکے مترادف ہے، صاحبزادہ حامد رضا

06 جون 2015

وحدت نیوز (سکردو) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اسکردو میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں کے عوام نے سابقہ حکمرانوں کو دوبادہ ووٹ دیئے تو اس دنیا میں جو کچھ ہوگا وہ اپنی جگہ، آخرت میں بھی ان کا حال برا ہوگا۔ میں نواز شریف کو اسکے گھر میں بیٹھ کر بے غیرت کہتا ہوں اور یہاں پر بھی بے غیرت کہوں گا، اس لئے وہ طالبان کا یار ہے، انڈیا کا یار ہے، امریکہ و اسرائیل کا یار ہے، جو انکا یار ہوتا ہے وہ اسلام کا غدار ہے۔ نواز شریف نے پنجاب میں درود و سلام پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ نواز شریف نے پنجاب میں میلاد اور عزاداری پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ پاکستان میں دہشتگردوں کے یاروں کو دہشتگردی روکنے کی پالیسی بنانے کا کام دیا ہوا ہے، دراصل نواز شریف دہشتگردی کو پھیلانے کی پالیسی مرتب کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد نواز پالیسیوں کی وجہ سے اسی ہزار محب وطن پاکستان لقمہ اجل بن گئے، ملک میں پے درپے دہشتگردی کے سانحات ہوئے، سانحہ کراچی، سانحہ میلاد، سانحہ کوئٹہ اور دیگر ہونے والے سانحات میں نواز شریف اور آصف زرداری کو یہ توفیق نہیں ملی کہ وہ ان شہداء کے گھروں میں جاکر وارثین شہداء کو دلاسا دے سکیں، انکی مدد کریں اور انکے غم میں شریک ہوں۔ نواز شریف ان شہداء کے گھروں میں بھی نہیں جائے گا، انکو تعزیت بھی نہیں کرسکے گا کیونکہ ان شہداء کے قاتل انکے یار ہیں۔ یہاں پر جو نواز شریف کے نام پر ووٹ مانگے گا، وہ پاکستان کے بھی غدار ہیں اور 80 ہزار پاکستانی جو دہشتگردی میں شہید ہوئے ہیں، ان شہداء سے غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں جہاں جہاں نون لیگ کے کیمپ ہیں، وہاں جا کر انکے کارکنان سے پوچھیں کیا طالبان، لشکر جھنگوی، لشکر طیبہ، بیت اللہ محسود، حکیم اللہ محسود کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کے تیار ہیں؟ نواز لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا گویا انہی جماعتوں کے ٹکٹ سے لڑنے کے مترادف ہے۔ جس شخص میں ایمان کی ذرا بھی رمق موجود ہو، وہ نواز شریف کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گا۔ آپ اپنے ووٹ کو دہشتگردوں کے مدد گاروں کو شکست دینے کے لئے استعمال کریں، پاکستان کی بقاء کے لئے استعمال کریں، خطے کی ترقی کے لئے استعمال کریں، گلگت بلتستان کی عوام آئینی حقوق کے لئے جدوجہد شروع کرے تو ہم پاکستان میں موجود کروڑوں محب وطن اہل سنت اور اہل تشیع ملکر آپکو حقوق دلا کر دم لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree