کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن نہ کرنا وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے، علامہ شیخ نیئرعباس

07 مئی 2016

وحدت نیوز(گلگت) ملک میں سفاکیت اور درندگی کی نئی داستانیں رقم کی جارہی ہیں۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں آئے روز شیعہ ٹارگٹ کلنگ ریاستی اداروں سمیت صوبائی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔کالعدم تنظیموں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور ایکشن نہ کرنا وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں وکلاء اور معلموں کی بہیمانہ انداز میں ٹارگٹ کلنگ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے نرمی برتنے کا نتیجہ ہے کہ آج صوبہ کے پی کے سمیت پورے ملک میں اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے وکلاء اور پروفیشنلز تکفیری دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے میں صوبائی حکومتوں سمیت وفاقی حکومت کی کوئی آمادگی نظر نہیں آرہی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب بھی بے ثمر ہوتا جارہا ہے۔جب حکومتی ادارے دہشت گردی کے شکار ہوتے ہیں تو حکومت فوری حرکت میں آتی ہے اور بیگناہ اور معصوم شہریوں کے قتل و غارت گری پر حکومتی سنجیدگی کا نظر نہ آنا ایسا لگتا ہے کہ ان کا خون مباح سمجھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں اہل تشیع کی نسل کشی کی جارہی ہے اعلیٰ ریاستی اداروں کی جانب سے شیعہ نسل کشی کا نوٹس نہ لیا جانا اور دہشت گردوں کو چھوٹ دینا ملک کے مفاد میں نہیں۔پاک فوج کسی انتظار کی بجائے فوری طور پر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا آغاز کرکے ان دہشت گردوں کو نجام تک پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شیعہ نسل کشی کے بعد اب مخصوص علاقوں میں بنجر زمینوں کو ہتھیاکر آبادیوں کو ویران کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بنجر زمینوں کو آبادکرنے کیلئے پیکیجز دیئے جارہے ہیں،حکومتوں کے ایسے رویے انارکی پھیلانے کا موجب بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے وکلاء اور اساتذہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے ریاستی اداروں نے کوتاہی کی تو اس کے نتائج حکومت اور ملک کے حق میں بہتر نہیں ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree