سکردو روڈ کا ٹینڈر ایک مرتبہ پھرمنسوخ کرکے ن لیگ نے بلتستان کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، غلام عباس

29 اپریل 2016

وحدت نیوز(گلگت) سکردو روڈ کا ٹینڈر ایک مرتبہ پھر ملتوی کرکے بلتستان کے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ،صوبائی حکومت تاریخوں پر تاریخیں دے کر عوامکوٹرخارہی ہے وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل کے بارے میں صوبائی حکومت ٹھوس مطالبات کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری امور سیاسیات غلام عباس نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سکردو روڈ کے ٹینڈر کی باربار منسوخی سے حکومت کا گلگت بلتستان کے عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کا ثبوت ہے جبکہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کرنے میں مسلسل ناکام ہورہی ہے۔گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے بننے والی آئینی کمیٹی کے غبارے سے بھی ہوا نکل چکی ہے اورصوبائی وزراء تاحال اخباری بیانات سے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے گلگت اور گردونواح میں پہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی جامع حکمت عملی نہ تھی جبکہ تاحال دور دراز علاقوں کا رابطہ منقطع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہنزہ نگر،غذر اور گلگت کے کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں تا حال بحال نہ ہوسکی ہیں جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان علاقوں میں اشیائے خورد ونوش کی قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے سے زیادہ اخباری بیانات پر توجہ دے رہی ہے اور صوبائی وزراء فوٹو سیشن پر زور دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی ریلیف بھی محض مسلم لیگی حلقوں کے علاوہ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلتستان ریجن کے عوام گلگت تک کی مسافت 9 گھنٹوں میں موت کے سائے میں طے کرنے میں مجبور ہیں اور حکومت سڑک کی تعمیر میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جبکہ آئے روز حادثات کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم مئی کو عوامی ایکشن کمیٹی کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومتی پالیسیوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کرینگے ۔انہوں نے وحدت مسلمین کے تمام کارکنان سے یکم مئی کے جلسے میں بھرپور شرکت کرنے اپیل کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree