کارڈیک سنٹرکی ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت سے منتقلی قابل مذمت ہے، سعید الحسنین

17 اپریل 2015

وحدت نیوز (گلگت) کارڈیک سنٹرکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے دوسری جگہ شفٹ کرنا زیادتی ہے، چھ سال قبل منظور ہونے والا کارڈیک سنٹر جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعمیر ہونا تھا کو سیاسی اثررسوخ کو استعمال کرکے بننے نہیں دیا گیا اور اب وزیر اعظم کے فرمان پر جوٹیال شفٹ کیا گیاجس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کارڈیک سنٹر کے قیام میں رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاوجہ تاخیر کا شکار کردیا گیا،مجلس وحدت مسلمین اس بلا وجہ تاخیر اور پروجیکٹ کو جوٹیال شفٹ کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےسیکریٹری اطلاعات سعید الحسنین نے اپنے ا یک بیان میں کیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ چھ سال قبل کارڈیک سنٹر منظور ہوا تھا اور یہ کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں تعمیر ہونا تھا بدقسمتی سے پست ذہنیت کے حامل سیاست کاروں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے اس سنٹر کی تعمیر کو متنازعہ بناکر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ پروجیکٹ عرصہ چھ سال تاخیر کا شکار ہوا اور وزیر اعظم کے حالیہ دورے کو غنیمت جان کر انہی کے ذریعے کارڈیک سینٹر کو جوٹیال شفٹ کرنے کا اعلان کروادیا گیا او ر کارڈیک سنٹر کیلئے جو زمین تجویز کی گئی ہے وہ جگہ مناسب ہی نہیں ۔کارڈیک سنٹر کی تعمیر کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں وافر رقبے میں مفت زمین موجود ہے اور یہاں یہ سنٹر تعمیر ہونے سے ہزاروں مریضوں کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شہر کے وسط میں موجود ہونے کی وجہ سے گلگت کے تمام اضلاع اور آس پاس کے مریض آسانی کے ساتھ یہاں پہنچ سکتے ہیں۔محض سیاسی عناد اور ضد کی بنیاد پر ایسے اہم منصوبوں کو بلاوجہ تاخیر کا شکار کرنا اور اس سنٹر کو ایک ایسی جگہ منتقل کرنا جہاں عام آدمی کی پہنچ مشکل ہے گلگت کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی پر مبنی فیصلہ ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔

 

شہداء کمیٹی سے حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث عدم اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے،علامہ مقصودڈومکی
وحدت نیوز(شکارپور)شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری امور سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سندہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت وعدہ خلافی اور عہد شکنی کر رہی ہے، صوبائی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے۔ دہشت گردی کے اڈوں اور ٹریننگ کیمپس کے خلاف آپریشن نہیں کیا جارہا جبکہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں،سندہ حکومت نے کروڑوں عوام کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ وہ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل کرے گی،سندہ حکومت کو اس معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔ عہد شکنی ہوئی تو احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔

 

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے رکن ایم این اے آفتاب شعبان میرانی سے رابطہ کرکے کمیٹی کی عدم فعالیت اور حکومتی رویئے کا شکوہ کیا۔ انہوں مطالبہ کیا کہ کمیٹی معاہدے پر عمل در آمد کی ذمہ داری پوری کرے، کمیٹی کے دوسرے رکن صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے، لہذا معاہدے کے تحت جے آئی ٹی رپورٹ شہداء کمیٹی سے شئیر کی جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث عدم اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree