نام حسین (ع) ہمیشہ کے لئے طاغوتی طاقتوں کے سروں پر لٹکتی تلوار ہے، علامہ علی رضوی

14 جون 2013

ali rizviوحدت نیوز (بلتستان) امام حسین (ع) شجاعت و بہادری، اطاعت و فرمانبرداری اور صبر و رضا کے پیکر کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین اس عظیم ہستی کا نام ہے جس کا نام ہی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ظالموں، طاغوتی طاقتوں اور انسانیت دشمنوں کے سروں پر لٹکتی تلوار ہے۔ امام عالی مقام کے اسم بابرکت میں ہی وہ عظمت ہے کہ جس سے دنیا بھر میں موجود ظالموں اور طاغوتی نظاموں کے ساتھ برسر پیکار تحریکیں اور شخصیات توانائی لیتی ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) نے اپنا سب کچھ لٹا کر واضح کر دیا کہ حسین (ع) نہ کسی ظالم کی بیعت کر سکتا ہے اور نہ کسی ظالم نظام کو قبول کرسکتا ہے، بلکہ صریحتا فرمایا کہ حسین (ع) جیسا بھی کسی فاسق نظام اور ظالم کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ حسین (ع) کے پیروکاروں کے لئے سر دینا، جان و مال اور اولاد کی قربانی دینا بہت آسان ہے جبکہ کسی ظالم نظام کو قبول کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وقت کے حسین اور وقت کے یزید کو پہچاننا مشکل نہیں، کل چودہ سو سال پہلے یزید شعائر اسلام پہ حملہ آور تھا، اہانت رسول اور انکار وحی و قرآن کرتا تھا آج یہ کام امریکہ کرتا ہے، کبھی قرآن کو نذر آتش کرکے اور کبھی شان رسالت (ص) میں گستاخی کرکے یزید کی سنت کو زندہ کررہا ہے۔ ہمیں امام حسین کے قیام سے درس لیتے ہوئے ہر ظالم کی مخالفت میں اٹھ کھڑے ہونے اور ہر مظلوم کی حمایت کرنی چاہیئے تاکہ دونوں جہانوں میں سروخرو ہوسکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree