ن لیگ اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی ذمہ دار ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

21 مئی 2015
ن لیگ اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی ذمہ دار ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

وحدت نیوز (سکردو روندو) گلگت بلتستان کے تمام تر مشکلات اور محرومی کا ذمہ دارا مرکزی حکمران ہیں،مرکزی حکمران67 سالوں سے اس خطے میں بسنے والے محب وطن لوگوں کے حقوق غصب کر رہے ہیں،20 لاکھ سے زائد نفوذ پر مشتمل آبادی کو ایک ایم این اے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،یہاں کے مظلوم عوام بنیادی انسانی حقوق سے محرم ہیں،ہمارا سلام ہو گلگت بلتستان کے غیرت مند اور شجاع عوام پر جو اب بھی طن عزیز پاکستان کے پرچم تھامے مادر وطن کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روندو لشی تھنک میں انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن آتے ہی یہ استحصالی حکمران علاقے کا رخ کر رہے ہیں،سادہ لوح عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار پر قابض ہونے کے بہانے تلاش کررہے ہیں،کیا ان کو گذشتہ 67 سالوں میں اضلاع اور ترقیاتی پیکجز کا خیال نہیں آیا؟ان کا مقصد جھوٹ اور دھوکہ دہی کے ذریعے اقتدار کا حصول ہے،لیکن الحمدللہ اس خطے کے عوام باشعور ہیں ،انشااللہ ان اقتدارکے بھوکے بدمست اشرافیہ کیلئے 8 جون شکست فاش کا دن ثابت ہوگا،گلگت بلتستان میں خلق خدا اور مستضعفین کا راج ہوگا،عد ل وانصاف کا پرچم بلند ہوگا،ظلم استبداد کے محلات زمین بوس ہونگے،علاقے میں تعلیمی،صنعتی،روزگار اور تعمیر و ترقی کا سورج انشااللہ طلوع ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم نےگلگت بلتستان کے عوام کو پہلے بھی تنہا نہیں چھوڑاتھا، اب بھی ان کی عزت و وقار اور تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree