مجلس وحدت طلباء کے مسائل کو حل کرنے اور انکی معاونت کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی، آغا علی رضوی

03 فروری 2014

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی تنظیمی امور کے سلسلے میں دیگر کابینہ کے افراد کے ساتھ راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں بلخصوص علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات کریں گے اور گلگت بلتستان کے تنظیمی امور اور سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پہلے روز آغا علی رضوی نے گلگت بلتستان کے راولپنڈی میں زیرتعلیم طلباء کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور مختلف ہاسٹلز کے دورے کیے۔ انہوں نے طلباء وفود سے مختلف مسائل اور مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ مجلس وحدت طلباء کے مسائل کو حل کرنے اور انکی معاونت کے لیے ہر ممکن کوشش جارے رکھے گی۔ طلباء وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے صالح طلباء اپنے علم پر توجہ دیں اور گلگت بلتستان کو بدلنے کے لیے علم سے مسلح ہو کر بلتستان واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے زیور تعلیم و تربیت سے مزین ہونے والی نئی نسل سے بڑی توقعات ہیں جو گلگت بلتستان کے مقدر کو سنورنے کی ضامن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree