شاہراہ قراقرم کی بندش انسانی حقوق کی کھلی خلاف روزی ہے، شیخ نیئر عباس

27 نومبر 2013
وحدت نیوز(گلگت) شاہراہ قراقرم کی طویل بندش سے گلگت بلتستان میں اشیاء خورد نوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور آئندہ چند دنوں تک شاہراہ کو بند رکھا گیا تو ایک بڑا انسانی المیہ پیدا ہونے کا احتمال ہے۔ حکومت شاہراہ قراقرم کو مسافروں کیلئے محفوظ بناتے ہوئے فوری طور کھول دے ۔ اگروفاقی حکومت ،گلگت بلتستان کے عوام کو شاہراہ قراقرم پر سفر کو محفوظ نہیں بناسکتی تو پھر گلگت بلتستان کے عوام کے لئے متبادل راستے کیوں نہیں کھولتی؟شاہراہ قراقرم پر مسافر گاڑیوں کو روک کر شناختی کارڈ چیک کرنے کا عمل کونسا پیغام ہے؟کیا یہ ایک کھلی جنگ نہیں ہے؟ اور حکومت ان دہشت گردوں کے آگے بے بس کیوں ہے؟ کیا ایسے واقعات بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں؟ کیا شاہراہ قراقرم کی بندش کے خلاف اقوام متحدہ سے رابطہ کریں؟ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے وحدت ہاؤس گلگت سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی میں یہی دہشت گرد ٹولہ ملوث ہے جس نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی خاطر پورے پاکستان میں آگ لگائی ہے۔اگر اس دہشت گرد ٹولے کو لگام نہ دی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔ہماری امن پسندی کو کمزوری پر محمول نہ کیا جائے اور فوری طور پر ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کی بجائے مرہم لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی عقائد کو ڈالر میں تول کر عزاداری کو محدود کرنے کی سفارش کرنے والے مولوی اس وقت کہاں چھپے ہیں جبکہ شاہراہ قراقرم کی بندش سے روزانہ کروڑوں ڈالر کا خسارہ ہورہا ہے اور پاکستان کی عوام اور حکومت ایسے نقصانات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر ان دہشت گردوں کے آگے اتنی ہی بے بس ہے تو علاقے کے لوگوں کو ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے متبادل راستوں کارگل لداخ روڈ، گلگت تاجکستان روڈ ، استور مظفر آباد روڈ کو کھول دے اور گلگت چائنہ روڈ کو سارا سال کھول دے تاکہ اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی ہو۔گلگت بلتستان میں پھنسے ہوئے ہزاروں مسافروں، مریضوں اور طلباء کو فوری طور پر پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا جائے۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree