سیلاب متاثرین کی بحالی فوٹو سیشن سے نہیں بلکہ عملی اقدام سے ممکن ہوگا، ڈاکٹر کاظم سلیم

10 اگست 2015

وحدت نیوز(کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے رہنماء ڈاکٹر کاظم سلیم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی فوٹو سیشن سے نہیں بلکہ عملی اقدام سے ممکن ہوگا، پورا کھرمنگ اس وقت شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہے جس کی وجہ سے ابتک سینکڑون ایکڑ زمینیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں لیکن حکمران طبقہ فوٹو سیشن کے علاوہ متاثرین کی بحالی میں ابتک عملی طور پر ناکام ہیں۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ڈاکٹر کاظم سلیم نے طولتی میں سیلاب سے متائثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہون نے مزید کہا حکمرانون نے سیلابی نقصانات کے حوالے سے بحالی کی کوششوں کو صرف چند مخصوص علاقوں تک محدود کر کے اپنا کردار مشکوک بنا لیا ہے کیونکہ وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلٰی سمیت تمام سرکاری شخصیات نے صرف مخصوص علاقون کا دورہ کر کے ان شکوک و شبہاب کو تقویت دی ہے کہ نون لیگ صرف ایک خاص طبقہ فکر کی جماعت ہے اور شاید اسی وجہ سے کھرمنگ کا علاقہ حکومت کی ترجیحات میں بھی شامل نہیں ہے۔ ڈاکٹر کاظم سلیم نے مقامی انتظامیہ پر زور دیا کہ سیلاب کے متائثرین تک ریلیف کی تقسیم کیلئے مقامی عمائدین پر مشتمل قابل عمل میکانیزم ترتیب دیں کیونکہ ماضی میں ایسے تمام امدادی ریلیف مسحقین کی بجائے سیاسی کارندے ھڑپ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مشکلات کی اس گھڑی میں قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور ہم اپنی تابندہ روایات کے مطابق مشکل وقتون میں قوم کو کبھی تنھا نہیں چھوڑے گی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی، چیئرمین محمدحسن پروانہ، پی ٹی آئی کھرمنگ کے رہنما راجہ علیشاہ اور چیرمین محمد رضا بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree