سانحہ حراموش کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے، انتظامیہ کی نیتّیں مشکوک ہیں، آغا علی رضوی

13 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے حراموش سانحہ پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے۔ گلگت میں وزارت داخلہ کی جانب سے گذشتہ ماہ دہشتگردی کے امکانات کے حوالے سے جاری مراسلہ اور علی مسجد سے برآمد شدہ بم جسے پولیس نے ناکارہ بنا دیا اس بات کی دلیل ہے کہ گلگت میں دہشتگرد تخریبی کاموں میں لگے ہوئے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ ان واقعات کو کنٹرول کرنے کی بجائے اور ذمہ داروں تک رسائی حاصل کرنے کی بجائے انکی وکالت میں مصروف ہے جو کہ نہایت ہی افسوسناک عمل ہے۔ گلگت انتظامیہ اگر سانحہ حراموش کو دہشتگردانہ واقعہ قرار دینے کے لیے تیار نہیں تو گذشتہ سال حراموش جانے والی اسی ڈرائیور کی گاڑی پر مناور میں دستی بم حملہ کس نے کیا تھا کیا وہ بھی کوئی چھوٹا واقعہ تھا۔؟ گلگت انتظامیہ اپنی فرائض منصبی سے جی چرانے کی بجائے حقائق کا مقابلہ کرے اور دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرے۔ اگر گلگت میں دوبارہ اس طرح کے تخریبی واقعات پیش آئے تو ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان اور مذہبی روداری کو سبوتاژ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سازشیں تیار کی جارہی ہیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام اپنے ہاتھوں میں محبت اور اخوت کے دامن کو تھامے رکھیں۔ میں میڈیا کے توسط سے چلاس سے ہنزہ اور داریل سے گنگچھے تک کی عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں، ہشیار رہیں اور کسی قسم کی بھی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ نام نہاد لیڈروں کو اور وہ افراد جنہوں نے عوام کو مسلکوں، علاقوں، قوموں اور لسانوں میں تقسیم کر کے بنک بیلنس بنائے ہیں انکے لیے اتحاد اور امن و محبت ہضم ہونے والی چیز نہیں لہٰذا اتحاد کی طاقت سے ہم گلگت بلتستان کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree