جی بی میں شیعہ، سنی، اسماعیلی اور نوربخشیہ متحد ہوجائیں تو انکے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جاسکتا، علامہ ناصرعباس جعفری

11 مئی 2015
جی بی میں شیعہ، سنی، اسماعیلی اور نوربخشیہ متحد ہوجائیں تو انکے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالا جاسکتا، علامہ ناصر عباس جعفری

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں اسکردو حلقہ 3 کا دورہ کیا، اس موقع پر مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات بھی ہوئے۔ انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر گول اور مہدی آباد میں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، کیونکہ یہ جماعت محروموں اور مظلوموں کی جماعت ہے، گلگت بلتستان کے محروم و مظلوم طبقے کے حوصلے سب سے بلند ہیں اور ظالم حکمرانوں سے انتقام لینے کے لئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر حال میں مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ظالموں کی مخالفت کرتی رہے گی۔ اس جماعت نے پاکستان میں فرقہ واریت کو دفن کرنے اور وحدت کی فضا قائم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اور اسی جماعت نے پاکستان دشمن عناصر بالخصوص دہشتگردوں کے خلاف ملک بھر میں آواز بلند کی اور انکے حق میں بولنے والے اور پشت پناہی کرنے والی جماعتوں کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ پاکستان میں موجود چند سیاسی جماعتیں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) دہشتگرد جماعتوں کے سیاسی ونگ کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور مذاکرات کے نام پر انکو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کی جگہ تختہ دار ہے نہ کہ مذاکرات کی میز۔ ملک میں ظالموں نے عوام کو فرقہ واریت میں تقسیم کر دیا اور غریب عوام پر حکمرانی کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی ملک دشمن عناصر نے لسانیت، علاقائیت اور فرقہ واریت کے ذریعے عوام کو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا اور غریب عوام کو اپنے حقوق سے نابلد کر دیا۔ ظالم حکمرانوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ عوام تقسیم رہیں اور یہ لوگ قومی وسائل لوٹتے رہیں۔ اب گلگت بلتستان کے عوام ہوشیار ہوگئے ہیں، اب یہ عوام تقسیم ہونے والے نہیں، عوام کو ہوشیاری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اگر گلگت بلتستان میں شیعہ، سنی، اسماعیلی اور نوربخشیہ اکٹھے ہو جائیں تو ظالم حکمرانوں کو گھر بھیجا جاسکتا ہے، ظالموں اور غاصبوں کا راستہ روکا جاسکتا ہے اور عوامی حقوق میسر آسکتے ہیں۔ گلگت بلتستان تبدیلی کی جگہ ہے، یہاں کی حیثیت پاکستان میں ایسی ہی ہے جیسے جسم میں سر کی۔ اگر گلگت بلتستان مضبوط ہوجائے تو پورا ملک مضبوط ہوسکتا ہے۔ گلگت بلتستان کے دریاوں سے پورے ملک میں موجود بجلی بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے، یہاں کی سیاحت سے ملک کی معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہر بار وفاقی جماعتوں نے زبانی دعووں اور طاقت کے استعمال سے گلگت بلتستان کے عوام کو گمراہ کیا اور یہاں حکومت بنانے کے بعد اس خطے کے وسائل کو لوٹنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا۔ گلگت بلتستان کی 67 سالہ محرومیوں کی ذمہ دار وفاقی سیاسی جماعتیں ہیں، جنہوں نے اس خطے کے عوام کو حقوق دینے کے لئے اقدامات اٹھانے کی بجائے یہاں کی آواز کو دباتے رہے، اب گلگت بلتستان کے محروموں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ اگر گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے لئے دس دن سڑکوں پر نکل آئے تو حکمران حقوق دینے پر مجبور ہونگے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آئیں تو ہم پورے پاکستان سڑکوں پر نکل آئیں گے اور پورے ملک کو جام کر دیں گے، اسکے ساتھ پوری دنیا میں آواز بلند کریں گے اور حقوق دینے پر مجبور کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree