بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملہ کے خلاف اسکردو میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

23 جولائی 2013

zainab sa mwm bltوحدت نیوز (اسکردو)  شام میں حضرت سیدہ زینب (س) کے روضہ اقدس پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف بلتستان کی مختلف تنظیموں کی جانب سے معروف عالم دین علامہ آغا علی رضوی کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کا انعقاد کلفٹن پل اسکردو سے یادگار شہداء اسکردو تک کیا گیا۔ ریلی میں تحریک بیداری امت مصطفی کے جوانوں کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان  بلتستان ڈویژن اور انجمن تحفظ حقوق بلتستان کے رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر آل سعود اور تکفیریوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے راجہ ذکریہ حسین کے علاوہ فدا حسین اور سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ روضہ بی بی زینب س پہ حملہ یزید وقت کی کارستانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام  میں ظالم باغیوں اور تکفیریوں کی معاونت کے لئے پاکستان سے بڑی تعداد میں افرادی قوت کا جانا اور اس پر حکومتی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت امریکہ و اسرائیل کے اشارے پر شام میں دہشتگردوں کے ساتھ شمولیت اختیار کرنے والے دہشت گردوں کے راستے مسدود کریں۔ علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ اتوار کی شام کو بی بی کے روضے پر حملہ کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی جامع مسجد اسکردو سے نکالی جائیگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree