اسکردو، قتلگاہ کمیٹی نے دارالشفاء حضرت عباس باقاعدہ طور پر مجلس وحدت کے حوالے کر دیا

18 اگست 2014

وحدت نیوز(اسکردو) قتلگاہ کمیٹی سکمیدان اسکردو کے زیراہتمام تعمیر ہونیوالا شہنشاہِ وفا حضرت عباس (ع) سے منسوب ہسپتال کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین اور قتلگاہ کمیٹی میں مشاورت کے بعد باقاعدہ معاہدہ کیا گیا اور تمام تر انتظامات مجلس وحدت کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام ہوا جس میں قتل کمیٹی کے صدر سید رضا شاہ رضوی، خواجہ علی جو سینئر نائب صدر اور دیگر اراکین کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، آغا مظاہر حسین موسوی، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ کریمی اور کابینہ اراکین نے شرکت کی۔ قتلگاہ کمیٹی کی ترجمانی کرتے ہوئے سید الیاس رضوی نے مجلس وحدت کے عہدیداران کو قتل گاہ کمیٹی کی اب تک کارکردگی پیش کی جسے مجلس وحدت کے رہنماوں نے سراہا اور کمیٹی کی ملت کے حوالے سے جاری خدمات کو تسلیم کیا گیا۔ اس موقع پر قتلگاہ کمیٹی نے اس دارالشفاء کو منظّم اور بہتر انداز میں چلانے کے حوالے سے تمام تر انتظام و انصرام مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے حوالے کرتے وقت معاہدہ طے پایا اور ہسپتال کی چابی مجلس وحدت مسلمین کے حوالے کر دی گئی۔

 

اس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا مظاہر حسین موسوی اور دیگر علمائے کرام نے قتل گاہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مجلس وحدت کمیٹی کی توقعات کو پوارا اترنے کی پوری کوشش کرے گی۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ قتل گاہ کمیٹی کے صدر و اراکین اور دیگر افراد کے نہایت شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے حضرت عباس باوفا (ع) سے منسوب نو تعمیر شدہ ہسپتال کو ہمارے حوالے کیا۔ اس کی انتظام و انصرام کے لیے ہمیں بااعتماد پایا، انشاءاللہ اللہ کی مدد سے ہم حضرت عباس علیہ السلام سے منسوب اس دارالشفاء کو بہتر طور پر چلانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور یہ ہسپتال جدید مشینری سے لیس بلتستان کی عوام کے بہتر علاج معالجے کے لیے اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے عوام کی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین بلتستان میں صرف حقوق کی جنگ نہیں لڑے گی بلکہ عوام کی تعلیم، روزگار اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ تقریب کے آخر میں قتلگاہ کمیٹی کے صدر سید رضا شاہ رضوی کی جانب سے ہسپتال کی چابی آغا علی رضوی کے حوالے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree