استقبالی ہجوم نے فیصلہ دے دیا،گلگت بلتستان میں محرومیوں کے خاتمے سمیت اہم اہداف پر کا م کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

06 مئی 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں تنظیمی دورے پرآج سکردو پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ  کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہزاروں افراد ائیرپورٹ سے ان کی قیام گاہ تک موجود تھے۔ چار کلومیٹر سے زیادہ علاقہ پر تاحد نگاہ ہجوم ہی ہجوم دکھائی دے رہا تھا اور فضا ناصر ملت قدم بڑھاوہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے گونج رہی تھی۔علامہ راجہ ناصر عباس نے عوام کی طرف سے اس بھرپور پذیرائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت کی عوام نے ہمارے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ماضی میں گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بلا تفریق فلاح و بہبود کے بیشتر منصوبوں کومکمل کیا جن سے یہاں کے لوگ آج مستفید ہو رہے ہیں۔ہمارا منشورعوامی خدمت ہے جس پر ہم ہر حال میں قائم رہیں گے۔ ہم نے اپنے کردار اپنے افکار اور اپنے عمل سے آپ لوگوں کے دل جیتے ہیں اورالیکشن میں بھرپور ساتھ دے کر آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہمارے تعلقات وقتی نہیں بلکہ دیرپا ہیں جن کی بنیاد کسی مفاد پر نہیں بلکہ نظریات کی بنیاد پر ہیں اور نظریاتی لوگوں کو کبھی مفادات کی کشش سے زیر نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن جیت کر گلگت بلتستان کی عوام کی اڑسٹھ سالہ محرومیوں کے خاتمے سمیت آئینی اصلاحات اور بیشتر اہداف پر کام کرنا ہے ۔ آپ کی عوامی طاقت ہی ہماری کامیابی و کامرانی ہے۔ علامہ راجہ ناصرعباس  کا یہ دورہ انتہائی اہم اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ گلگت بلتستان کے اندر کئی دہائیوں بعد کسی رہنما کو اتنی بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان کے اندر عوامی مقبولیت ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم نے اس علاقے سے فرقہ واریت اور مسلکی تعصب کا خاتمہ کر کے مذہبی ہم آہنگی اور اخوت و وحدت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔




اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree