SPS اساتذہ کیلئے خوش خبری، ایم ڈبلیوایم کے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر رجائی کی کوشش رنگ لے آئی

26 مئی 2023

وحدت نیوز(گلگت) پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ  و ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین شیخ اکبر علی رجائی کی جانب سے محکمہ تعلیم کے اسپیشل پےاسکیل (ایس پی ایس) کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں بغیر کسی گیپ کے 40 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ توسیع کی قرار دادگلگت بلتستان اسمبلی میں پیش کی گئی ، ممبران اسمبلی نے اس قراردادکو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

 واضح رہے کہ ایس پی ایس ملازمین ٹیسٹ انٹرویو کے بعد ایک سال کے کنٹریکٹ پر متعین ہوگئے تھے اور دورانیہ ختم ہوچکا تھا۔ ان ملازمین کو 20 ہزار روپے فکس تنخواہ ملتی تھی۔ رکن مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں سے اب 40 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کیساتھ مزید ایک سال کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ میرٹ کے تحت متعین ہونے والے ان ملازمین کو محکمے اور قوانین کے ضابطے کے تحت ریگولر کروایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree