سکردو، وزیر زراعت کاظم میثم کا سید علی رضوی کے ہمراہ تنجوس کا دورہ، عمائدین سے ملاقات

20 جنوری 2023

وحدت نیوز(تنجوس) پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کاظم میثم نے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صدر آغا علی رضوی اور صوبائی رہنما شیخ علی محمد کریمی کے ہمراہ تنجوس میں سرکرگان اور عمائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقہ دو میں جاری ترقیاتی سکیموں اور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمائدین و سرکردگان نے تنجوس کو درپیش مسائل اور ایشوز پیش کیے۔ عمائدین تنجوس نے گرلز ڈگری کالج کے قیام اور شغرتھنگ روڈ کی منظوری کو بہت بڑی کامیابی قرار دی اور اس پر وزیراعلٰی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا گمبہ کو سب ڈویژن قرار دینا اور اس پہ عملدرآمد کرانا بھی بہت بڑا کام ہے۔
 
عمائدین تنجوس نے تنجوس میں گرلز سکول کے قیام پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ عوام کا دیرینہ اور اہم مطالبہ تھا جسے حل کرکے عوام کا اہم مسئلہ حل کر دیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت نے کہا کہ ہمارا منشور عوامی خدمت ہے۔ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ تعلیم ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ دو کی جامع ترقی کے لیے حکومت پرعزم ہے اور موجودہ مالیاتی بحران میں بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت انفراسٹرکچر میں بہتری عوام دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے تنجوس میں درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree