صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کا جے ایس بینک کا دورہ، معروف بینکر محمد کاظم سے ملاقات اہم امور پرتبادلہ خیال

01 جنوری 2021

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی و صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کی جے ایس بینک آمد ، معروف بینکر منیجر محمد کاظم کیساتھ ملاقات۔ ملاقات میں معروف بینکر منیجر محمد کاظم نے جے ایس بینک آمد پر وزیر ذراعت کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور صوبائی وزارت ذراعت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی خصوصا ذراعت اور منسلک شعبوں میں بہتری کیلئے انکی صلاحیتیوں کی بابت نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 دوران ملاقات منیجر جے ایس بینک نے بلتستان میں جے ایس بینک کی سروسز اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس بینک بلتستان میں مختلف ترقیاتی اور فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے مائیکرو فنانسنگ، آسان اقساط اور کم سے کم نرخ پر ایگری فائنیس، مثلاً ذرعی ضروریات کیلئے سولر انرجی سروسز کیلئے فنانسنگ، ویمن ایمپاورمنٹ کو پروموٹ کرتے ہوئے خواتین کیلئے کم ترین نرخ پر قرضوں کی فراہمی، گولڈ کے بدلے میں کاروبار کیلئے کم ترین نرخ پر لون، اور خصوصی افراد کیلئے بھی کم سے کم نرخ پر قرضے فراہم کرتی ہے جن سے مستفید ہوتے ہوئے بیشمار افراد مختلف شعبوں میں ناصرف کامیابی کیساتھ کاروبار کررہے ہیں بلکہ ذراعت اور دیگر شعبوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیطرف راغب ہوکر مالی طور پر مستحکم ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے جہاں علاقے میں بے روزگاری کے خاتمے، خواتین کی خودکفالت، اسپیشل پرسنز کی خودمختاری اور دیگر معاملات کی بہتری میں مدد مل رہی ہے وہیں سرکاری اور پرائیوٹ نوکریوں پر انحصار کی بجائے ذاتی کاروبار کیجانب جوانوں اور خواتین کا رجحان بڑھتا نظر آرہا ہے، جوکہ علاقے کی بہتر مستقبل کیلئے حوصلہ افزا امر ہے۔ صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے منیجر محمد کاظم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکے ادارے کیجانب سے بیشتر سالوں سے جاری سروسز کو سراہتے ہوئے انکے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا، خصوصا ذاتی طور پر منیجر محمد کاظم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree