محض مالی نقصانات کا ازالہ کافی نہیں ،سانحہ چلاس کےقاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں،الیاس صدیقی

26 اپریل 2019

وحدت نیوز(گلگت) عوام کو عدل وانصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔سانحہ چلاس میں درجنوں بے گناہ انسانوں کے قاتل آج بھی قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔محض مالی نقصانات کا ازالہ زخموں پر مرہم کیلئے کافی نہیں ،قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے حکومت کی جانب سے یادگار چوک متاثرین اور چلاس میں ہونے والے نقصانات کے معاوضوں کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جرات کا مظاہرہ کرکے ان قاتلوں کو بھی گرفتار کرے جنہوں نے درجنوں مسافروں کو خون میں نہلادیا اور آج بھی ان مقتولوں کے وارثین اپنے پیاروں کے قاتلوں کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔گلگت بلتستان میں بدامنی کے کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں ملوث دہشت گرد وں میں سے کئی ایک تو گرفتار ہوکر سزائیں بھی بھگت رہے ہیں جبکہ کئی طاقتور دہشت گرد آج بھی آزاد پھر رہے ہیں جو حکومت رٹ کو چیلنچ سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چلاس واقعہ کے مجرم نامعلوم نہیں بلکہ ان مجرموں کی ویڈیوز سوشل میڈیا میں آج بھی وائرل ہے اور اندرون وبیرون ملک کروڑوں افراد نے اس ویڈیو کو دیکھ لیا ہے اور قاتل واضح طور پر نظر آرہے ۔ یہ کیسی حکومت اور کیسا انصاف ہے کہ قاتلوں کی نشاندہی کے باوجود ان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ موٹ اور سیاسی اداکاری کی بجائے حکومت انصاف فراہم کرے تو اس کا قد اونچا ہوگا اور عوام کے دلوں میں حکومت کا احترام ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree