علامہ حسن ظفر نقوی کی احتجاجی گرفتاری ملت کے مظلوم طبقے کیساتھ ہمدردی اور حقیقی درد و اخلاص کی علامت ہے، آغا علی رضوی

09 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (گلگت) کراچی میں مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کی ملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کی بازیابی کی خاطر خود کو احتجاجا گرفتاری پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا یہ اقدام ملت کے مظلوم طبقے کیساتھ ہمدردی اور حقیقی درد و اخلاص کی علامت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ملت تشیع کے سینکڑوں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے ان کے اہل خانہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ جبری طور اغوا کرکے لاپتہ کرنا اور اہل خانہ کو ان لاپتہ افراد کے متعلق کوئی معلومات نہ دینا عدل و انصاف کے منافی اقدام ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بعض اداروں کے ا ہل کار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں اور اگر اغوا کئے گئے ان افراد سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے ملک میں لاقانونیت کا راج ہے اور حکومتوں کو صرف اپنے اقتدار کو طول دینے کے علاوہ مظلوم کی دادرسی سے کوئی سروکار نہیں۔ایک بزرگ عالم دین کا گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے کا عمل حکومت بدترین کارکردگی ثبوت ہے۔ملت تشیع کے بے گناہ افراد کو بازیاب نہ کرایا گیا تو اس تحریک کو پورے ملک میں پھیلادیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی میدان عمل کے سپاہی ہیں ،ملت کے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے شروع کیجانے والی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک گمشدہ نوجوانوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا۔انہوں نے مقتدر حلقوںسے مطالبہ کیا ہے وہ اس ظلم وناانصافی کا فوری ازالہ کریں اور لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کو یقینی بناکر ان کے اہل خانہ کو ذہنی کرب سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree