گلگت بلتستان حکومت کی بینائی سے محروم افراد کے حقوق سے مجرمانہ چشم پوشی قابل مذمت ہے، غلام عباس

22 اگست 2017

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان حکومت کی بینائی سے محروم افراد کے حقوق سے مجرمانہ چشم پوشی قابل مذمت ہے۔نابینا افراد کے تعلیم و تربیت اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے ۔حکومت اور سوسائیٹی کی عدم توجہ سے معاشرے کا یہ طبقہ آج انتہائی اقدام کی طرف بڑھ رہا ہے جو حکومت اور معاشرے کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ بینائی سے محروم افراد کی تعلیم و تربیت کے نام پرصرف ایک کمپلیکس تعمیر کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔اس کمپلیکس میں نابینا افراد کیلئے صرف پرائمری کی حد تک تعلیمی سہولیات میسر ہیں اور رہائش کی سہولیات نہ ہونے سے دیگر اضلاع کے نابینا افراد بنیادی تعلیم کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔بلائنڈ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے وحدت ہائوس گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر بلائنڈ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے حکومت کی عدم توجہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوسڑکوں پر چونہ لگاکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے ڈرامے بند کرکے معاشرے کے اصل مسائل کی طرف توجہ دینی ہوگی۔گلگت بلتستان کے نابینا افراد میں ٹیلنٹ موجود ہے اور اس علاقے کے بلائنڈ افراد نے کرکٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بلائنڈ افراد پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور خود پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی معاشرے کے اس طبقے کو ان کا جائز مقام دیا جارہا ہے لیکن گلگت بلتستان حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نابینا افراد کو دیوار سے لگادیا ہے اور آج نابینا افراد حالات سے تنگ آکر انتہائی اقدام کا سوچ رہے ہیں جو کہ حکومت اور سوسائٹی دونوں کیلئے شرم کا مقام ہے۔انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ نابینا افراد کو تعلیم و تربیت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کیلئے سرکاری ملازمتوں میں بھی کوٹہ مخصوص کریں تاکہ بینائی سے محروم افراد بھی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بہرہ ور ہوسکیں۔انہوں نے بلائنڈ ایکشن کمیٹی کے وفد کو احتجاج میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree