عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے اداروں بلخصوص پولیس کے اعلی افسران کی شہادت نہایت افسوسناک ہے،آغاعلی رضوی

15 فروری 2017

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے قلب میں پیش آنے والا افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنے والے اداروں بلخصوص پولیس کے اعلی افسران کی شہادت نہایت افسوسناک ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کی دہشتگردوں کے خلاف ناکافی پالیسی اور انکے لیے نرم گوشہ رکھنے کی وجہ سے دہشتگرد وں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے حملے نے حکومتی دعوں کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے۔ غم کی اس افسوسناک گھڑی میں عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے اور دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے وزیراعلی گلگت بلتستان کے ایک غیر ذمہ دارانہ اور غیر جمہوری بیان کے ردعمل میں کہا کہ نام نہاد صوبے کے بے اختیارسربراہ کا لہجہ آمرانہ بن چکا ہے۔ انہیں غلط بیانی کی بجائے اس حقیت کو تسلیم کرلینی چاہیے جس کے معترف جی بی کا ہر فرد ہے کہ گلگت بلتستان میں امن قائم کرنے میں سب سے بڑا کردار عوامی ایکشن کمیٹی نے ادا کیا ہے اور یہی جماعت ایکشن کمیٹی کی مخالفت میں کھڑی تھی۔  اگر ڈنڈے کے زورپر امن و امان قائم ہو سکتا ہے تو پورے پاکستان میں اس جادوی چھڑی کو کیوں نیام میں ڈالا ہوا ہے۔  اس بات سے انکار ممکن نہیںکہ جی بی میں ڈنڈے کا زور حقوق مانگنے والوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree