نواز حکومت سی پیک کو رول بیک کروانے کی سازش کررہی ہے، الیاس صدیقی

29 اگست 2016

وحدت نیوز (گلگت) جھوٹی ایف آئی آر کے تحت مولانا سلطان رئیس اور فداحسین کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔بے جا مقدمات اور گرفتاریوں سے خوفزدہ ہوکر اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ستر سالوں سے حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو محروم رکھا ہے اور جب ہم اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہمیں غدار کہا جارہا ہے ۔حکومت کی اگر یہی روش جارہی رہی تو حکومت گرائو تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔مجلس وحدت مسلمین گلگت  بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ نواز حکومت سی پیک کو رول بیک کروانے کی سازش کررہی ہے اور آئے روز گلگت  بلتستان کے حالات کو کشیدہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتی ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے خلاف بغاوت کے دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنا اور اس جھوٹی ایف آئی آر کے تحت مولانا سلطان رئیس اور فدا حسین کی گرفتاری مودی کے اشارے پر کی گئی ہے تاکہ یہاں حالات کو کشیدہ کرکے مودی کے جھوٹے بیان کو سچ کردکھانا چاہتے ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ حقیقت پر مبنی ہے جس پر عمل درآمد کئے بغیر حکومت کیلئے کوئی چارہ کار نہیں،لیگی حکومت کی آمرانہ سوچ کے آگے گھٹنے ٹیکنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا حکومت پاکستان پر بہت بڑا احسان ہے 28 ہزار مربع میل پر مشتمل علاقہ اپنے زور بازو سے آزاد کرواکر پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ہے اور اگر یہ علاقے ڈوگروں سے آزاد نہ ہوتے تو آج کوئی سی پیک کا خواب بھی نہیںدیکھ سکتا۔ریاست پاکستان سے ہماری وفاداری کو مشکوک سمجھنے والے ہی ملک کے خیر خواہ نہیںہماری قربانیوں کے صلے میں ہمیں غدار قرار دینے والے اپنے پائوں پر خود ہی کلہاڑی مارتے ہیں۔ہم حکومت  سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں جو ہمیں ستر سالوں سے ٹرخارہے ہیں، علاقے کے عوام کے ساتھ دغابازی مذید برداشت نہیں کی جائیگی۔نا اہل حکمرانوں نے ملک عزیز کو تباہی کے دہانے تک پہنچادیا ہے اور اگرافواج پاکستان بروقت اپنا کردار ادا نہ کرتے تو شاید حکمران ملک کو گروی رکھ چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میںآج فقط ایک ہی ادارہ باقی بچا ہے اور وہ پاک فوج کا ادارہ ہے جس نے ملک کو خطرات سے نکال دیا ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام افواج پاکستان سے امید لگائے بیٹھے ہیں اور وہی ہماری محرومیوں کا ازالہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے فورس کمانڈر ایف سی این اے سے اپیل کی ہے کہ گلگت بلتستان میںلیگی حکومت کی بڑھتی ہوئی ملک دشمن سرگرمیوں کا راستہ روکیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree