گلگت بلتستان اوراسلام آبادکے بعدکوئٹہ میں 2 فروری کوشیعہ سنی مسلمانوں اورمظلوم عوام کاعظیم اجتماع ہوگا، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ

20 جنوری 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، بڑھتی ہوئی دہشت گردی، لاقانونیت، مہنگائی، بجلی اورگیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اورگیس پریشرمیں کمی، اغوابرائے تاوان کی وارداتوں اورشہریوں کے بنیادی حقوق کی عدم فراہمی پرخیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیا کہ ملک اس وقت شدید مشکلات میں گھراہواہے۔جس میں دہشت گردی، لاقانونیت اورمہنگائی سرفہرست ہیں۔رکن شوری عالی علامہ سیدہاشم موسوی، رکن صوبائی اسمبلی آغارضا، سیکرٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن سیدعباس علی اورمجلس وحدت مسلمین کے دیگررہنماؤں نے پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کیا۔

 

ملک میں ایک طرف دہشت گردوں کی طرف سے معصوم انسانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ تودوسری طرف انصاف فراہم کرنے والے اعلیٰ عدلیہ کے ادارے دہشت گردوں کو سزائیں سنانے سے قاصرنظرآرہے ہیں۔ گزشتہ ایک ڈیڑھ دہائی سے مسلسل معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں میں سے کسی ایک فردکوکیفر کردار تک نہیں پہنچایاگیا جس سے دہشت گردوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔جبکہ پاک وطن کے غیرت مندجوان اوربزرگ شہیداعتزاز حسن اوچوہدری اسلم کی شکل میں دہشت گردوں سے نبردآزماہیں اوراُن کے سامنے آہنی دیوارکی مانند کھڑے ہیں۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سیدمحمدرضانے کہاکہ ملک پرجب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی ہے تو شیعہ سنی بھائیوں نے مل کرحالات کامقابلہ کیا ہے۔ اورملک کو مشکلات سے نجات دلائی ہے۔اوراب ایک دفعہ پھرہم اپنے سنی بھائیوں کے ساتھ مل کر ملک کواِن بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمرکَس لی ہے۔جس کا عملی مظاہرہ گلگت بلتستان اوراسلام آبادمیں ہمیں نظرآیا۔ جہاں وطن عزیزپرقربان ہونے والے شہداء کے لواحقین نے بھرپورشرکت کی۔اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

 

اس سلسلے کا اگلاپروگرام انشاء اللہ کوئٹہ کی سرزمین پر ایک عظیم اجتماع کی شکل میں ہوگا جس میں ملک بھرسے شہداء کے لواحقین ، معتدل سوچ رکھنے والے سیاسی، مذہبی اورسماجی رہنماشرکت کریں گے، اجلاس میں گزشتہ روزکراچی میں ایکسپریس نیوزکے صحافیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ اوراُنہیں شہیدکئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورحکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔نیزحکومت سے پرزورالفاظ میں یہ بھی مطالبہ کیاگیاکہ دہشت گردوں کانہ تو کوئی دین ہے اورنہ کوئی وطن۔ لہٰذاایسے ملک دشمن اورانسان دشمن عناصرسے مذاکرات بالکل نہ کیاجائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree