کمیٹیوں کی نہیں دہشت گردوں کی سر عام پھانسیوں کی ضرورت ہے، علامہ ولایت جعفری

23 دسمبر 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے وحدت ہاؤس کوئٹہ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ دہشتگردوں کے اپنے انجام کو پہنچنے سے ہی ممکن ہے پشاور جیسے المناک سانحہ کے بعد فوری طور دہشت گردوں کا تختہ دار پر نہ لٹکانا سمجھ سے بالاترہے ، اس دلخراش سانحے کے بعد کمزوری کا مظاہرہ کرنا پاکستان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے ،اس سانحے سے ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار اور دل غمزدہ ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ دہشت گرد اسلام کے لبادے میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور آئے دن مختلف اسلامی ممالک میں بے گناہ مسلمان بچوں ، عورتوں ، بوڑھے اور جوانوں کو خون میں نہلارہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر مسلمانوں کے ناموس ان ناپاک دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں جواسلام کے سراسر منافی ہے بلکہ اسلام کو بدنام کرنے کی ناپاک سازش ہے، یہ کہاں کا دستورہے کہ کفر کے نام پر اپنے ہی مسلمان بھائیوں ،بہنوں، بچوں کے خون سے ہولی کھیلی جائے جبکہ کفری طاقتیں مسلمانوں سمیت دیگر غریب طبقوں کا استحصال کرکے اپنے عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں ، بعض نہ فہم نام نہاد مولوی اس المناک سانحہ میں دہشت گردوں کی مذمت کے بجائے پاکستانی معصوم معماروں اور پاکستانی عوام کے گناہوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جو کہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے کیونکہ انہی لوگوں اور حکومت وقت نے امریکہ ومغربی طاقتوں کے اشاروں پر ناچتے ہوئے اس ناسور طالبائزیشن کوجنم دئیے ، انہی طالبان کے کرتوتوں سے گزشتہ تین دہائیوں میں اسلام اور پاکستان و پاکستانی عوام نے جو نقصان اٹھایا و ہسب کے سامنے ہیں جو عکاس ہے ان طالبان دہشت گردوں کی درپردہ پشت پناہی کرنے والے شیطان پرست اسلام دشمن ، پاکستان دشمن امریکی ، اسرائیلی، مغربی طاقتوں او ر ان کے حلیف ممالک کے سازشوں کا۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن اس المنا ک سانحے کے بعد حکومتی اقدامات سے مطمأن نہیں، چاہیے تو یہ کہ فوری طور پرجتنے بھی دہشت گرد گرفتار ہے ان کو سرعام پھانسی پر لٹکادیتے لیکن حکومت حسب روایت کمیٹی بناڈالی جس سے عوام میں بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے ،جوقابل افسوس ہے ماضی میں کمیٹیوں کے اقدامات سب کے سامنے جو قابل افسوس ہے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستا نی حکومت اور پاک فوج سے پرزور مطالبہ کرتاہے کہ فی الفو ر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے حمایت کرنے والوں کو تختۂ دار تک پہنچائیں تاکہ پاکستانی عوام سکھ ، چین کی زندگی گزار سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree