مجلس وحدت مسلمین انقلابی افکار کی حامل الٰہی تحریک ہے، جو باطل طاغوتی نظام کے خلاف بر سر پیکار ہے،علامہ مقصودڈومکی

20 اگست 2015

وحدت نیوز (ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سبی، بختیار آباد ڈومکی،ڈیرہ مراد جمالی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سبی میں آر پی او سبی انتصار حسین جعفری اور ڈی پی او انور کھیتران سے ملاقات کی۔بختیار آباد کے چیئرمین میر سیف اللہ خان ڈومکی سے ملاقات کی۔سبی اورڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین انقلابی افکار کی حامل الٰہی تحریک ہے، جو باطل طاغوتی نظام کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان کوآج تکفیری سوچ اور دھشت گردی سے خطرہ ہے، قوم متحد ہوکر وطن دشمنوں کا مقابلہ کرے۔ دھشت گردوں کے ساتھ رعایت ملک و قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔ گذشتہ تین دہائیوں سے جاری دھشت گردی کے مرتکب مجرموں کو تیزی کے ساتھ سزائے موت دی جائے۔ وطن عزیز میں اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ فوجی عدالتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کو تحفظ دیں اور پاک وطن کی سر زمین کو دھشت گردوں کے لئے تنگ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے طاقت اور تشدد کی بجائے مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ خان آف قلات سے ملاقات اور مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت خوش آئند ہے ، مگر بلوچستان مسئلے کے اصل فریق یہاں کے عوام ہیں، جو مظلومیت اور محرومیت کی عملی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ بلوچستان سے محرومیت کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے 67 سالہ نا انصافیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر یہاں کے عوام کا حق تسلیم کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree