دہشت گردوں کی سرعام پھانسی ہی پاکستان میں قیام امن کی علامت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

17 دسمبر 2014

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم انسانوں کے قتل عام کو المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے جبکہ دہشت گرد آج بھی ملک کے گلی کوچوں میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ ریاستی اداروں کو تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کلین اپ کا آغاز کرنا ہوگا۔ معصوم شہریوں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ،پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کرے۔ ملک بھر کے عوام متحد ہوکر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دیں۔ ان قوتوں کو بے نقاب کرنا بھی از بس ضروری ہے، جو دہشت گردوں کے حامی اور سپوٹر ہیں۔ دہشت گردوں کو سرمایہ کہاں سے ملتا ہے ان کے ٹریننگ کیمپس کہاں واقع ہیں انہیں بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 123 بچوں سمیت 126 معصوم انسانوں کی شہادت ملکی تاریخ کاالمناک واقعہ ہے کیا اب بھی دہشت گردوں سے مذاکرات ہوں گے۔ کیا اب بھی دہشت گردوں کے ساتھی، سیاسی ، مذہبی رہنماء اور مدارس ان کی وکالت کریں گے۔ دہشت گردوں کے وکیل انہیں معصوم انسانوں کے قتل عام سے کیوں نہیں روکتے۔ دہشت گردوں کے حامی، قومی مجرم ہیں جو اس خون ناحق سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے جو آئے روز اس ملک کے گلی کوچوں میں بہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور ہمارے دل خون کے آنسو رورہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree