حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، کونسلر عباس علی

27 جون 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں کونسلر حلقہ 10کربلائی عباس علی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کے بحران میں مزید شدت پیدا ہوئی ہے۔ حکومت عوام کو بجلی اور پانی جیسے لوازمات زندگی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر صوبائی اور وفاقی حکومتیں منظر عام سے یکسر غائب نظر آتی ہیں۔ جبکہ شہر میں حکومت کی رٹ بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں اس وقت ضروری ہے کہ بجلی کے اس سنگین بحران کے ذمہ داروں کا مکمل احتساب کیا جائے ۔ حکومت نے جس طرح بجلی بحران کو مس ہنڈل کیا ہے اس پر پوری قوم سراپا احتجاج کررہی ہے ۔ کراچی میں لوگ بوند بوند پانی کر ترس رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی اموات پہلے کبھی نہیں ہوئیں، جتنی چند دنوں میں ہو گئی ہیں۔ کراچی کے مردہ خانوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے اور میتوں کو غسل دینے کے لیے پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ حکمران عوام پر رحم کرتے ہوئے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کراچی اور سندھ میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی موت پر گہرے رنج ، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔


دریں اثناء گزشتہ دنوں کوئٹہ گورت سنگھ میں دن دھاڑے بے گناہ شہریوں سے موٹر سائیکل چھینے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکام بالا کی توجہ اس طرف بھی مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ ڈکیتی کے واردات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں۔ اور روز گزشتہ سیٹلائٹ ٹاون سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کی گرفتاری پر حساس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ باقی ماندہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری تک ریاستی ادارے چین سے نہیں بیٹھے نگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree