حکومت امن و امان کی بحالی کیلیے دشت گردوں کے ٹھکانو ں کا قلع قمع کرے، سیدعباس موسوی

03 نومبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس موسوی نے مچھ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مٹھی بھر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوختم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی جسکی وجہ سے دہشت گرد بھر پور کاروائیوں میں مصروف ہیں انھوں نے ریاست کے اندر اپنے دوسری ریاست قائم کر رکھا ہے اور جب چاہیے معصوم اور بے گناہ افراد کو اپنی بر بریت کا نشانہ بناتے ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں اگر حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتی تو عوام کو اجازت دیں کہ وہ اپنی حفاظت کا خود انتظام کرے ہم حکومت وقت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ملت تشیع ہزارہ قوم کے قاتلوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کریں اور ان کے کمین گاہوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے ورنہ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں بھر پور احتجاجی مہم چلائے گی ۔بیان میں آج کے احتجاجی جلسے میں عوام سے کہا گیا کہ جلسے میں بھر پور شرکت کرتے ہوئے ظلم اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree