جنرل راحیل شریف کو پاکستان کے چہرے سے دہشتگردی کا بدنما داغ مٹانا ہوگا، علامہ ہاشم موسوی

30 نومبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں امام جمعہ کوئٹہ کا کہنا تھا کہ سی سی پی او اختر عمر حیات کی حالیہ پریس کانفرنس سے ثابت ہوچکا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کا ڈرامہ رچا کر ملک میں فرقہ واریت پھیلانیکی کوشش کی گئی، لیکن شیعہ سُنی علماء کے اتحاد نے تکفیری ٹولے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ اس کرۂ ارض پر بسنے والا ہر انسان اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے شب و روز معاشی تگ و دو کرتا ہے اور بڑی محنت سے اپنی اور اپنے گھر والوں کی کفالت کے لیے روزی روٹی کماتا ہے۔ اگر وہ یہ تمام کام احکامات الٰہیہ کے مطابق کرے تو یہ سب عبادت بن جاتے ہیں، لیکن اگر اس کام میں اس نے اسلامی ضابطوں کی پابندی نہیں کی اور انہیں توڑتے ہوئے ناجائز طریقے اختیار کئے یا معاشی جدوجہد کے نام پر دوسروں کے حقوق مارنے شروع کر دیئے تو یہی کوشش اس کے لیے آخرت میں رسوائی کا سامان بن سکتی ہے۔ چناںچہ ﷲ رب العزت نے ہمارے استعمال اور فائدے کے لیے متعدد نعمتیں پیدا فرمائی ہیں اور ساتھ ہی یہ تاکید بھی کردی کہ ہم ان نعمتوں کو استعمال کرتے ہوئے احکامات الٰہیہ سے نہ ہٹیں اور دی گئی ہدایات کے مطابق ان سے مستفید ہوں۔ لہذا ہمیں چاہیئے کہ حلال رزق کمائیں تاکہ ہماری آئندہ نسلیں بھی پاک و پاکیزہ رہیں اور حلال طریقے سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے نئے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پوری پاکستانی قوم یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ پاکستان کے چہرے سے دہشتگردی کے بدنما داغ کو مٹائینگے۔ اس وقت مملکتِ خداداد پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ دہشتگردوں سے ہے، لہذا اُنہیں چاہیئے کہ آرمی سربراہ کی حیثیت سے وہ اپنی اس زمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔ امام جمعہ کوئٹہ نے کہا کہ سی س پی او راولپنڈی اختر عمر حیات کی حالیہ پریس کانفرنس کے بعد تکفیری ٹولے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہے اور یہ ثابت ہوگیا کہ سانحہ راولپنڈی کا ڈرامہ رچا کر ملک میں شیعہ سُنی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، لیکن علمائے اہلسنت و اہل تشیع نے بروقت اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree