ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصودڈومکی کی آرگنائزرپی ٹی آئی بلوچستان سرداریارمحمد رند سے ملاقات

22 اپریل 2016

وحدت نیوز (جھل مگسی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی چیف آرگنائزر اور سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کرپٹ سیاست دانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، جبکہ ملکی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ملک و قوم کو دھشت گردی اور کرپشن سے نجات دلائیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ چھلگری دھشت گردی کا المناک سانحہ تھا، مگر حکومت اور ریاستی ادارے چھ ماہ گذر جانے کے باوجودمعصوم انسانوں کے قاتل مجرموں اور دھشت گردوں کو نہیں پکڑ سکے۔ زخمیوں کے علاج اور متاثرین کی امداد سے متعلق بھی حکومتی وعدے پورے نہیں ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ میں نے بلا تفریق ضلع کچھی اور ضلع جھل مگسی کے عوام کی خدمت کی ہے، اور پہلے دن سے سانحہ چھلگری کے متاثرین کے غم میں شریک ہوا ہوں،چھلگری کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ملکی مسائل اور کرپشن کے خلاف جدوجہدمیں ہمفکری موجود ہے۔

در ایں اثناء ضلع جھل مگسی کے تنظیمی دورے پر گاجان پہنچ کرعلامہ مقصود علی ڈومکی نے سردار دھنی بخش خان لاشاری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری فلاح سہیل اکبر شیرازی ، ضلعی سیکریٹری جنرل سید گلزار شاہ، سید شبیر علی شاہ، ممتاز علی ڈومکی، جیئند جکھرانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree