فلسطین کی آزادی کے لئے کوشش کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہےم، علامہ ذوالفقار علی سعیدی

06 اپریل 2024

وحدت نیوز(ڈھاڈر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین قائد وحدت قبلہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب کے حکم پر غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کی طرف سے ڈھاڈر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر M.W.M ضلع بولان سید انورعلی شاہ دوپاسی نے کی۔

اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنے اختلافات چھوڑ کر کفار کے مقابلے میں متحد ہوجائیں  اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔امام خمینی نے کیا خوب فرمایا تھا کہ اگر تمام مسلمان متحد ہوجائیں اور اسرائیل پر ایک ایک بالٹی پانی پھیکیں تو اسرائیلی اس پانی میں ڈوب کر مرجائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین کی آزادی کے لئے کوشش کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree