پاکستانی قوم اپنے وطن کی دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علامہ ہاشم موسوی

20 فروری 2019

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری بیان میںمرکزی رہنما اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ ہاشم موسوی نے کہاہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بنا سوچھے سمجھے پاکستان پر بے بنیاد الزامات منفی سوچ کا نتیجہ ہے۔ بھاریت دھمکی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 22 کروڑ عوام اپنے وطن کی دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ بھارت کی طرف سے دھمکیوں سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کو پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ختم کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ مقبوضہ کشمیر میں خود ساختہ پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی بھارتی الزامات ہیں بھارت کے بے بنیاد الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کی پر امن جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔مودی علاقائی امن و سلامتی کو دائو پر لگا رہے ہیںبھارت  غلط فہمی میں نہ رہیں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔ بھارتی قیادت ہمیشہ کی طرح الزام تراشی، اشتعال انگیزی اور دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔

انہوںنے مزید کہاکہ وزیراعظم مودی علاقائی امن و سلامتی کو دائو پر لگا کر دانشمندانہ طرز عمل اختیار نہیں کررہے۔ بھارتی دھمکیاں پاکستان کو مظلوم کشمریوں کی حمایت سے پیچھے ہٹا نہیں سکتیں۔ جنگ کسی صورت خطہ اور عوام کے حق میں نہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے کر مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں انسانیت سوز مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارت جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دے کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے پوری قوم ایک ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح بھارت کے مقابلے میں کھڑی ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree