عفت و پاکدامنی اور قانون و شریعت پر عمل صرف عورتوں کیلئے نہیں بلکہ مردوں کیلئےبھی یکساں ضروری ہے،آغا رضا

10 فروری 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمینٹری اسٹیڈیزکے تحت تحفظ حقوق نسواں قوانین پر عمل درآمد اور درپیش چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغارضا)نے کہا کہ عفت و پاکدامنی اور قانون و شریعت پر عمل صرف عورتوں کیلئے نہیں بلکہ مرد عورت سب کیلئے ضروری ہے، عورت کے ساتھ ساتھ مرد بھی اپنے کردار، سوچ و فکر اوراعضاء و جوارح سمیت آنکھوں کو با عفت قرار دے، یہ سبھی تب ہوسکتا ہے کہ انسان علم کے ساتھ ساتھ تربیت کے زیور سے آراستہ ہوجبکہ آجکل کی دنیا میں صحیح علم ہے اور نہ ہی تربیت اور تربیت کے بغیر انسانیت کے اصل اقدار سے انسان محروم رہے گا، ہمارے گھر میں ہماری بچیوں نے با پردہ و با عفت ہوکر پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لی ہوئی ہیں، یہ سب میری مادر کی کرامت ہے جنہوں نے ایسی عظیم عورت سے یہ درس لیا جنہیں ہراساں کرنے کیلئے انکے خاندان کے افراد کو تہہ تیغ کردیاگیا اور خود انہیں اسیر کوفہ و شام بنا یا گیا ،لیکن وہ ہراساں نہیں ہوئیں اورہر قدم پر نہ صرف انسانی اور الہی اقدار پر کاربندرہیں بلکہ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ بن گئیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree