10سے 15سال ہوگئے عوام کو جوتے گھستےہوئے لیکن بلاک شناختی کارڈ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ،کربلائی رجب علی

13 نومبر 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سکریٹری جنرل کربلائی رجب علی نے بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ ایک معمہ بن چکا ہے عوام کے لوہے کے بنائے ہوئے جوتے بھی پگھل گئے لیکن بلاک شناختی کارڈ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا دس پندرہ سالوںسے عوام اپنا روز گار و کاروبار چھوڑ کر نادرا کے مختلف آفسز کی چکر کاٹ رہے ہیں لیکن انکا مسئلہ حل نہیں ہو رہا، اس مسئلے پر واضح پالیسی کا فقدان ہے حکومت اور ادارے کوئی پالیسی وضع کریں اتنے عرصے میں ایک نسل بوڑھی اور دوسری نسل جوان ہو جاتی ہے لیکن بلاک شناختی کا فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا ہمارے جوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے وہ گلی کوچوں اور بازاروں میں آزادانہ گھوم پھیر سکتے ہیں نہ ہی کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں بلاک شناختی کی وجہ سے ایک نسل تباہ ہو رہی ہیں ادارے اپنی غلط پالیسیوں کی سزا عوام کو دے رہے ہیں شناختی کارڈ بلاک کرنا بہت آسان اور ان بلاک کرنا تقریباً ناممکن ہے جس کی وجہ سے نادرا ملازمین نے شناختی کارڈ بنانے کو اپنا کاروبار بنا لیا ہے صرف رشوت نہ دینے پر شناختی کارڈز بلاک کئے جاتے ہیں اور شناختی بلاک کرنے پر ان سے کوئی انکوائری نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے نادرا ملازمین جو کے ٹیکسوں پر پل رہے ہیں نیافسر شاہی نظام قائم کر رکھا ہے اور نادرا آفسز میں بادشاہت قائم کرکے عوام کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک اختیار کئے ہوئے ہیں جس ملک کے ادارے عوام کی عزت نہیں کرتی وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا حکومت اور ادارے جلد از جلد واضح پالیسی وضع کر کے مختصر ترین مدت معین کرکے مقررہ وقت پر بلاک شناختی کے فیصلے کریں اسی طرح شناخت کارڈ ناجائز بلاک کرنے پر نادرا ملازمین کے لیے سزائیں مقرر کریں تا کہ کوئی بھی بلا جواز عوام کے شناختی کارڈ بلاک نہ کر سکے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree