علامہ عبدالخالق اسدی اور علامہ سبطین حسین حسینی کا دورہ بلوٹ شریف

02 اپریل 2014

وحدت نیوز(بلوٹ شریف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام علامہ عبد الخالق اسدی اور سیکرٹری جنرل صوبہ خیبر پختون خواہ حجتہ الاسلام علامہ سبطین حسین الحسینی  نے بلوٹ شریف (ڈی آئی خان) کا دوره کیا اور نقوی البخاری سادات کے جداعلیٰ پیر سید عبدالوہاب نقوی البخاری اور دیگر سادات عظام کے مزارات پر حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی. اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکریٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری بحی ان کے ہمراہ تھے، اکابرین تحصیل پہاڑ پور سے ملاقات کے دوران علامہ عبدالخالق اسدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہ سادات عظام نے پاکستان میں اسلام کو پہلانے کے لیے بہت قربانیاں دی اور اس خطے میں انہی اولیاءکرام کے مرحون منت آج اسلام کا بول بالا ہے. آخر میں آغا سبطین حسین الحسینی نے پاکستان کی سلامتی اور اسلام کی ترقی کے لئے دعا کروائی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree