ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی تو شہر قائد کے عوام پرپانی و بجلی کے بحران نے ظلم کا پھاڑتوڑڈالا، حسن ہاشمی

07 مئی 2015
ٹارگٹ کلنگ میں کمی آئی تو شہر قائد کے عوام پرپانی و بجلی کے بحران نے ظلم کا پھاڑتوڑڈالا، حسن ہاشمی وحدت نیوز(کراچی)ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں کےالیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ایک طرف تو شہر پہلے ہی پانی بحران کا شکار ہے تو ساتھ ساتھ Kالیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا دیا ہے شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے اوپر سے Kالیکٹرک رہی سہی کثر بھی نکال رہی ہے، اور کراچی کے مختلف آبادی پر مشتمل علاقوں جن میں شاہ فیصل کالونی ،ملیر، لانڈھی ،کورنگی، سرجانی، نار تھ کراچی ،محمود آباد ، گولیمارو دیگر شامل ہیں جن میں بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ Kالیکٹرک کی من مانیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں بجلی نہ دینے پربھی صارفین پر اضافی بلز تھوپنا Kالیکٹرک کی جانب سے شہر میں بھتہ خوری کاجدید انداز متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے پیچھے سیاسی مفادات کی بھی بڑی وابسطگی شامل ہے اگر رمضان المبارک میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا یہی سلسلہ جار ی رہا توشدید احتجاج کریں گے حسن ہاشمی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ Kالیکٹرک کی بیجہ زیادتیوں سے عوام کو نجات دلائیں اور کراچی میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت اضافی بللنگ کا سختی سے نوٹس لیں۔وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی بھر پور کوششیں کرے تاکہ حقیقی جہوریت اور ملکی ترقی کا پیہ چل پڑے

وحدت نیوز (کراچی) ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شدید گرمی میں کےالیکٹرک کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ایک طرف تو شہر پہلے ہی پانی بحران کا شکار ہے تو ساتھ ساتھ Kالیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا دیا ہے شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے اوپر سے Kالیکٹرک رہی سہی کثر بھی نکال رہی ہے، اور کراچی کے مختلف آبادی پر مشتمل علاقوں جن میں شاہ فیصل کالونی ،ملیر، لانڈھی ،کورنگی، سرجانی، نار تھ کراچی ،محمود آباد ، گولیمارو دیگر شامل ہیں جن میں بلاجواز غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ Kالیکٹرک کی من مانیاں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں بجلی نہ دینے پربھی صارفین پر اضافی بلز تھوپنا Kالیکٹرک کی جانب سے شہر میں بھتہ خوری کاجدید انداز متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے پیچھے سیاسی مفادات کی بھی بڑی وابسطگی شامل ہے اگر رمضان المبارک میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا یہی سلسلہ جار ی رہا توشدید احتجاج کریں گے حسن ہاشمی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ Kالیکٹرک کی بیجہ زیادتیوں سے عوام کو نجات دلائیں اور کراچی میں جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت اضافی بللنگ کا سختی سے نوٹس لیں۔وفاقی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی بھر پور کوششیں کرے تاکہ حقیقی جہوریت اور ملکی ترقی کا پیہ چل پڑے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree