مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنمائوں کی مسیحی برادری کے احتجاج میں شرکت

24 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( کراچی ) پشاور میں کوہاٹی گیٹ پر چرچ میں ہو نے والے خودکش حملے اور ۸۰ سے زائد بے گناہ مسیحی بھائیوں کے قتل عام کے خلاف کراچی پریس کلب پر ہو نے والے احتجاجی مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی اور سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سانحہ پشاور ایک عالمی سازش کا نتیجہ ہے ، جس میں امریکہ اور اس کے مقامی ایجنٹ طالبان ملوث ہیں  ، مجلس وحدت مسلمین ہرمظلوم کی حامی ہے خوہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کے دشمن ہے خواہ وہ مسلم ہی کیوں نہ ہو۔

رہنمائوں نےکہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے بے تاب حکمران اب ہو ش کے ناخن لے لیں ، کہیں ایسا نہ ہو کے دہشت کی یہ آگ ہمارے حکمرانوں کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree