امام زمانہ ؑ کی تحریک غلبہ دین کا حصہ بننے سے پہلے اپنے وجودکو استعماری ایجنٹوں کے شکنجے سے آزادکرائیں،علامہ مختارامامی

30 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) پروردگار عالم نے اہل بیت ؑ اور شہدائے کربلا ؑ کو غلبہ دین کے عظیم مشن کیلئے مبعوث کیا، اما م حسین ؑ اور ان کے جانثاروباوفا اصحاب نے اللہ کی جانب سے مقررکردہ ڈیوٹی اپنے خون آخری قطرے تک ادا کی ،آج طاغوتی اور استبدادی قوتیں حسینی ؑ فکر سے اسی لئے نبردآزما ہیں کہ وہ غلبہ دین کی عالمی الٰہی تحریک کے لئے کارفرما ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمدامامی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جعفرطیاریونٹ کے تحت مرکزی امام بارگاہ میں غلبہ دین اورقیادت حسین ؑ کے عنوان پر خمسہ مجالس عزاکی آخری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) کا قیام نہ صرف اسلام کے تحفظ کیلئے تھا بلکہ انہوں نے اپنے اہل و عیال کے ہمراہ کربلا کی تپتی ریگزار پر قربانی پیش کرکے دنیا کو یہ بھی ثابت کیا کہ حق پر چلنے والے چاہے کم تعداد ہی میں کیوں نہ ہوں فتح ان کا مقدر بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصحاب امام حسین (ع) کی وفاداری آج پوری امت کیلئے مشعل راہ ہے،غلبہ اسلام کی اس تحریک میں نہ فقط خانوادہ رسالت ﷺکے جوانوں ،بزرگوں اوربچوں نے اپنی عظیم جانوں کا نذرانہ پیش کیابلکہ مخدرات عظمت وطہارت نے بھی کربلاسے کوفہ اور کوفہ سے شام تک تحریک غلبہ دین میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا،انشاء اللہ ملت جعفریہ کا بچہ بچہ سید الشہداء اوراسیران کربلاسیرت ؑ کی عملی اتباء کرتے ہوئے غلبہ دین اسلام کی حسینی تحریک کا ہراول دستہ بنے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree