گڑھی یاسین کے 10 نوجوانوں کا قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان

21 جون 2023

وحدت نیوز(گڑھی یاسین)مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی، وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو، نے وفد کے ہمراہ تحصیل گڑھی یاسین کے گاؤں مرزاپور کا تنظیمی دورہ کیا نوجوانوں سے ملاقات ایم ڈبلیو ایم پاکستان کےچیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی قومی خدمات سے متاثر ہوکر 10 نوجوانوں نے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی جس کو تہہ دل سے خوش آمدید کہا گیا شمولیت کے بعد نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے بعد مرزاپور پريس کلب کے نئے منتخب عہدیداروں کی پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک محب وطن جماعت ہے مذہبی و سیاسی جماعت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ الحمداللہ خدا وند متعال کے کرم سے ضلعی شکارپور میں مجلس وحدت مسلمین کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے خانپور ٹاؤن کمیٹی پر چئرمين اور وائس چیئرمین شپ پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین میں مقابلہ تھا جس میں ایم ڈبلیوایم نے 12 ووٹ لیکر چئرمين اور وائس چیئرمین شپ پر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی  3 ووٹ لیکر ہار گئی، انشاءاللہ خانپور ٹاؤن کمیٹی پر مجلس وحدت مسلمین عوام کے اعتماد پر پورا اترے گے اور لوگ خانپور ٹاؤن کمیٹی کا ضلعی میں مثال دیں گے۔

 ایک سوال کے جواب میں مستنصر مہدی ابڑو نے بتایا کہ آپ کو یاد ہوگا ہم 2018 کی الیکشن میں ہم آخری دن تک ڈٹے رہے اور گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج یوسی ڈکھن کے بھی آپ کے سامنے ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار نظریاتی ہیں اور آنے والے الیکشن میں بھی صوبائی اور قومی نشستوں پر بھی انتخابات میں حصہ لیں گے، جبکہ اس موقع پر حسنين عباس جوادی، ناصر عباس بیہن، یاسر عباس ابڑو ہمراہ تھے، آخر میں مرزاپور پريس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree