جیل بھر تحریک، ایم ڈبلیو ایم حیدر آباد کی 5 ہزار افراد کی گرفتاری کی پیشکش

09 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (حیدر آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد کے ترجمان علامہ گل حسن مرتضوی، سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ رحمان رضا عباسی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید صفدرعباس، سیکریٹری تبلیغات علامہ ملازم حسین اور سیکریٹری نشرواشاعت عابد علی قریشی نے پریس کلب حیدر آباد پر پریس کانفرینس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بمب بلاسٹ، قتل عام، لوٹ مار اور عبادت گاھوں پر حملے اسی تمام دہشتگردی میں شکار ہونے والوں کی اکثریت شیعہ قوم سے ہے اس پر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے لوگوں کو  حکومتی اداروں کے ہاتھوں لا پتہ کیا جا رہا ہے کسی کا بھائی کسی کا بیٹا کسی کا شوہر تو کسی کا باپ جن کو بے گناہ اپنے گھرون سے اٹھا کر لاپتہ کردیا ہے جب کہ تاریخ گواھ ہے کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں آج تک کسی دہشتگردی میں ملوث نہ ہمارا مدرسہ ہے نہ کوئی تنظیم ملک کی سالمیت کے خلاف نکلی اور نہ ہی کسی بلاسٹ میں خود کش حملا آور ہمارا عزادار نکلا ہو، پھر اسے لوگوں سے ریاستی ادارون کی زیادتی کیوں۔؟ کسی بھی پاکستانی شھری کو اس طرح لاپتہ کرنا قانون کی خلاف وازی ہے اور ہم اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مظلوم بے گناہ انسانوں کی بازیابی کے لئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کئی ساتھیوں کے ساتھ کراچی سے گرفتاری دیکر جیل بھرو تحریک بازیابی کا آغاز کردیا ہے جب کے دوسرے مرحلے میں علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان 13/10/2017 کو کئی کارکنان کے ساتھ گرفتاری پیش کرینگے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکمت لاپتہ اسیران کو جلد بازیاب کرے ورنہ مرکزی قیادت کے حکم پر ہم حیدر آباد ڈویژن سے 5000 گرفتاریاں پیش کرنے کہ لئے تیار ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree