30مارچ کو ٹارگٹ کلنگ، شیعہ نسل کشی اور تھر میں بچوں کی ہلاکت کےخلاف نمائش وزیر اعلیٰ ہاوس ریلی نکالی جائے گی، ایم ڈبلیو ایم کراچی

14 مارچ 2014

وحدت نیوز(کراچی)کراچی میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ ، شیعہ کمیونٹی کی نسل کشی او ر تھر پارکر میں ایک سو سے زائد معصوم بچوں کے ہلاکت کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ فوری مستعفی ہو جائیں ، سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی جاری رہی تو حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر دیں گے ، کراچی میں خون کی ہولی اب مذید برداشت نہیں کی جاسکتی ،ہمارے شہداء کے قاتلوں کے نشان وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جا کر ملتے ہیں ، 30مارچ کو سندھ حکومت کی نا اہلی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نمائش چورنگی سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما سید علی حسین نقوی ، علامہ مبشر حسن اور شبیر حسینی نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،ان احتجاجی مظاہروں کا اعلان کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ ، شیعہ کمیونٹی کی نسل کشی ،تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکت اور سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے کیا گیا تھا ، اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر پر منعقد کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کا رڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سندھ حکومت مردہ باد، دہشت گردی مردہ باد، طالبان مردہ باداورامریکہ اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے ۔

 

شرکائے احتجاج سے خطاب کر تے ہو ئے علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں دہشت گردی کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں کہیں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی ، کراچی تو دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے، 6ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے نتائج کہیں نظر نہیں آتے، کراچی کے شہری خوف و سراسیمگی کی کیفیت میں زندگی گذارنے پر مجبور ہو چکے ہیں ، عوام کی مشکلات و پریشانیوں سے صرفِ نظر کیئے ہو ئے حکمران اپنے محلات میں آسائش و آرام کی زندگی گذار رہے ہیں ، جب کہ اسی صوبے میں ایک سو سے زائد معصوم بچے بھوک و افلاس کے نتیجے میں اپنی جان گوا بیٹھے ہیں ۔

 

علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے قائدین کی روش سے رو گرداں ہو چکی ہے، ایک طرف تو بلاول بھٹو زرداری طالبان دہشت گردوں کو مولا جٹ بن کر للکارتے ہو ئے دھائی دیتے ہیں تو دوسری طرف سندھ کے اندرونی اضلاع میں اسی پیپلز پارٹی کے رہنما ان کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ، کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں بقول قانون نافذ کر نے والے اداروں کے گیارہ ہزار گرفتار دہشت گردوں میں سے کسی ایک کو بھی نشان عبرت کیوں نہیں بنایا گیا۔سندھ حکومت کو آپریشن کے نام پر جاری ڈرامہ اب بند کر دینا چاہئے جس سے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی بہتری نہ ہو ، کراچی میں ایک درجن افراد کا روز موت کے گھاٹ اتر جانا سندھ حکومت کی منہ پر تماچے کے مترادف ہے ، ہمارے شہداء کے قاتلوں کے نشان وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جا کر ملتے ہیں ، 30مارچ کو سندھ حکومت کی نا اہلی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نمائش چورنگی سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree