شہید قائد علامہ عارف الحسینی نے 22 تا 27 رمضان المبارک کو ہفتہ قرآن کے عنوان سے متعارف کروایا اور شیعہ سنی مکتب فکر کو اس کے ذریعے قرآن فہمی پر اکٹھا کیا، علامہ مرزایوسف حسین

22 مئی 2020



وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ سیکریٹریٹ سولجر بازار میں شب 27رمضان المبارک کی مناسبت سے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصر پیمانے پراعمال منعقد کئے گئے ۔ اس موقع پر درس سے خطاب کرتے ہوئے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے ساتھی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ء علامہ مرز ا یوسف حسین نے ’قرآن کی اہمیت ‘ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی تلاوت کا اجر ماہ رمضان میں بہت زیادہ ہے ۔ تاہم قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھناچاہیئے ۔ مسلمانوں کی نجات قرآن سے وابستگی میں ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے 22 تا 27 رمضان المبارک کو ہفتہ قرآ ن کے عنوان سے متعارف کروایا اور شیعہ اور سنی مکتب فکر کو اس کے ذریعے قرآن فہمی پر اکٹھا کیا ۔ تاہم شہید قائد کے دیگر اقدامات کی طرح اس عمل کو بھی پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسینی عظیم رہنماء تھے ۔ ان کے بعد اب تک ایسا لیڈر ہ میں میسر نہیں ہوا ۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ قیادت دنیا کے لئے نہیں بلکہ صرف اللہ کے لئے ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم کا امتیاز یہ ہے کہ وہ اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہتی ہے ۔

 علاوہ ازیں انہوں نے یوم القد س کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہا بیت المقدس میں اسرائیل کے سالوں کے ظلم و ستم کے باوجود تحریک آزادی القدس روز بروز ترقی کررہی ہے ۔ تاہم اسلامی دنیا بالخصوص عرب ممالک کے حکمرانوں کے غاصب اسرئیل سے خیانت پر مبنی تعلقات فلسطین کاز کے لئے نقصان کا باعث ہیں ۔ ایسے وقت میں مسلم عوام کی ذمہ داری ہے کہ قدس کی آزادی کے لئے سال بھر بالعموم اور جمعتہ الوداع کے روز اسرائیل سے بیزاری اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کو فرض سمجھ کر انجام دیں ۔

 دریں اثنا ء قرآن کے اعمال اور دعائے جوشن کبیر کی تلاوت برادر شبیر حسینی نے کی ۔ اس موقع پر سحری کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام میں   سابق رکن سندھ اسمبلی ریٹائرڈ میجر قمر عباس رضوی ،ایم ڈبلیو ایم ضلع سینٹرل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا ملک غلام عباس  اور ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام میں برادر احمر کے بھائی اور علامہ امین شہیدی کے بھائی اور تمام مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree