ایم ڈبلیوایم کراچی کے وفد کی جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن سےملاقات

14 نومبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات،  وفد کی قیادت صدر کراچی مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے کی جبکہ وفد میں پولیٹکل سیکرٹری جناب مبشر حسن ، صوبائی رہنما حیدر زیدی اور ممبر پولیٹیکل کونسل جناب فرحت عباس شامل تھے، شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو، جماعت اسلامی کے نائب امیر کراچی جناب مسلم پرویز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیوایم اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن کے مسلسل تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا رویہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،شہر کے گھمبیرعوامی مسائل کا حل فقط بااختیار اوربلدیاتی نظام میں ہی مضمر ہے، جمہوری اقدار کی علمبردار سیاسی جماعت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن سے مسلسل فرار ناقابل فہم ہے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی مل بیٹھنے پر اتفاق کیا ، امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree